وینکیا نائیڈو نے بیف کھانے کی اجازت دی

وینکیا نائیڈو نے کہا ’’میں بھی گوشت خور ہوں، کسے کیا کھانا ہے یا نہیں کھانا یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے لیکن چند لوگ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور بیان بازی کرتے ہیں جوکہ افسوس ناک ہے۔‘‘

تصویر پی آئی بی
تصویر پی آئی بی
user

یو این آئی

ممبئی: نائب صدرجمہوریہ وینکیا نائیڈو نے آج یہاں کہا کہ ’’اگر تمہیں بیف کھانا ہے تو ہرحال میں کھاؤ، لیکن ’بیف فیسٹیول‘ کا انعقاد کیوں کرتے ہو‘‘۔ یہ سوال انہوں نے حکومت کے ذریعہ بیف پر پابندی عائد کرنے کے بعد مخالفین کی جانب سے ’بیف فیسٹیول‘ منعقد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے۔

جنوبی ممبئی میں آراے پوتدار کالج کے زیراہتمام 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے طلباءاور اساتذہ کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں بھی گوشت خور ہوں، کسے کیا کھانا ہے یا نہیں کھانا۔ یہ اس کا ذاتی معاملہ ہے۔ لیکن چند لوگ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور بیان بازی کرتے ہیں جوکہ افسوس ناک ہے‘‘۔

انہوں نے سوال کیا کہ ’’تم کو بیف کھانا ہے تو خوشی سے کھاؤ، لیکن بیف فیسٹیول کیوں مناتے ہو‘‘ اور پھر ’کس فیسٹیول بھی منعقد کرتے ہوئے، تمہیں کسے بوسہ دینا یا لینا ہے وہ تمہارا معاملہ ہے پھر اس کے لئے فیسٹیول کی کیا ضرورت ہے۔ کچھ لوگ افضل گروکے نام کا جاپ کرتے ہیں، تم اس پر توجہ نہیں دیتے ہو۔اس نے ہماری پارلیمنٹ کو اڑانے کی کوشش کی تھی‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Feb 2018, 9:27 AM