یوگی گورکھپور میں 1000 سے زائد بچوں کی اموات پر خاموش کیوں: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ شاید وزیراعلیٰ یوگی کو پتہ نہیں کہ گورکھپور میں غلط دوا دینے کی وجہ سے ہزار سے زائد بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کا ذمہ دار کون؟ اس طرح کا غیر انسانی کام پوری دنیا میں نہیں ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: راجستھان کے ضلع کوٹہ کے اسپتال میں 100 سے زائد بچوں کی اموات کے سلسلے میں مسلسل کانگریس کو ہدف تنقید بنانے والے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر جمعہ کو سماجوادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اکھیلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ گورکھپور میں ہزاروں بچوں کی اموات پر وہ خاموش کیوں ہیں؟

اکھلیش یادو نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ریاست کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کوٹہ کے اسپتال میں بچوں کی اموات پر گزشتہ تین دن سے سوال اٹھا رہے ہیں لیکن وہ گورکھپور میں غلط دوا کی وجہ سے مرنے والے ہزاروں بچوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غلط دوا دینے کی وجہ سے ہزاروں بچے موت کی نیند سو گئے۔


اکھلیش یادو نے کہا شاید وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں کہ گورکھپور میں غلط دوا دینے کی وجہ سے ہزار سے زائد بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کا ذمہ دار کون؟ اس طرح کا غیر انسانی کام پوری دنیا میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ اس طرح کا غیر انسانی کام پوری دنیا میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی موت سنگین معاملہ ہے۔ اس پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے۔ گوکھپور میں مرنے والے بچوں کی تعدادزیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں آنے کے سبب مکمل اعداد و شمار جاری کیے جائیں گے۔ ایس پی صدر شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں شہریت ترمیمی قانون 2019 (سی اےاے) کے سلسلے میں مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این آر پی) عوام کی توجہ بے روزگاری سے ہٹانے کے لیے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔