بدلا پور واقعہ پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ خاموش کیوں؟ سنجے راوت

سنجے راؤت نے بدلا پور جنسی استحصال معاملے پر مہاراشٹر حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’اپوزیشن بدلا پور واقعہ پر بات کر رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ اس پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں‘‘

سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راوت، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت نے بدھ کو بدلا پور جنسی استحصال معاملے پر مہاراشٹر حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’اپوزیشن بدلا پور واقعہ پر بات کر رہی ہے لیکن وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ اس پر کچھ نہیں کہہ رہے ہیں۔‘‘

سنجے راؤت نے کہا، "ان کا تعلق بدلاپور کے اسکول کے سربراہ سے بھی ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ ایک پولیس عہدیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اسکول سے سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے غائب کرائی؟ کیا صرف ایک سپاہی کو بچانے کے لیے یا اس کے پیچھے کے راز چھپانے کے لیے ایسا کیا گیا؟‘‘

بنگال کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’بی جے پی نے ممتا دیدی کے خلاف تحریک چلائی۔ اسپتال میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اب وہاں کی حکومت نے ملزمان کو سزا دلانے کے لیے ایک قانون بھی بنایا ہے لیکن بی جے پی نے 15 دنوں سے مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال کو تباہ کر دیا۔ وہاں تشدد اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟‘‘


سنجے راؤت نے کہا، ’’مہاراشٹر کی بات کریں تو بدلا پور واقعے کے بعد پورا مہاراشٹر سڑکوں پر نکل آیا لیکن عدالت کے ذریعے اس تحریک پر پابندی لگا دی گئی۔ حکومت نے کیا کیا؟ اکشے شندے ایک ملزم ہے، اسے گرفتار کر لیا گیا ہے، مگر جس ادارے میں یہ واقعہ پیش آیا وہاں سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب ہے اس کا صاف مطلب ہے کہ انہوں نے مجرموں کو تحفظ فراہم کیا۔‘‘

شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر نے منی پور ڈرون حملے پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم کو لگتا ہے کہ منی پور اس ملک کی ریاست نہیں ہے! لیکن منی پور ملک کا اور ہندوستان کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزیراعظم یوکرین، پولینڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایئر انڈیا ون بنایا ہے، اگر آپ اس کے اندر جائیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ ایک محل نما جہاز ہے جس میں ایک فقیر گھومتا ہے۔‘‘"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔