’ہیمنت کی پولیس دہلی آ کر کسے ڈرانا چاہتی ہے؟‘ پون کھیڑا کے خلاف آسام پولیس کی کارروائی پر کانگریس کا سوال

سپریا شرینیت نے کہا کہ فضول کی باتیں کرنے کی جگہ ہیمنت بسوا سرما ان الزامات کا جواب دیں جو عائد کیے گئے ہیں۔ ہیمنت جو بکواس کر رہے ہیں، وہ ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتا۔

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت بسوا سرما، تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

آسام میں اسمبلی انتخاب کی تشہیر کا آج آخری دن ہے، لیکن آسام کی سیاست میں جاری ہلچل کا اثر دہلی میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے 2 دن قبل پریس کانفرنس کر آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور ان کی بیوی رنکی بھوئیاں سرما پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ رنکی بھوئیاں نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد آسام پولیس 7 اپریل کو دہلی پہنچ گئی اور دہلی پولیس کے ساتھ کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی رہائش پر چھاپہ مار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آسام پولیس کو پون کھیڑا تو نہیں ملے، لیکن کچھ دستاویزات گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔

پون کھیڑا کے خلاف ہوئی اس کارروائی پر کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ ’’ہیمنت بسوا سرما اور ان کی فیملی پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پون کھیڑا جی نے ثبوتوں کے ساتھ اپنی بات رکھی ہے۔ لیکن ہیمنت ان الزامات پر جواب دینے کی جگہ گندی گندی گالیاں دے رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ سوال بھی پوچھا کہ ’’ان کی (ہیمنت بسوا سرما کی) پولیس دہلی آ کر کسے ڈرانا دھمکانا چاہتی ہے۔‘‘


یہ بیان سپریا شرینیت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہیمنت کی بدعنوانی کے بارے میں پورا آسام جانتا ہے، اور 9 اپریل کو اس کا حساب ہوگا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’ہیمنت بسوا سرما کی حرکتیں بتا رہی ہیں کہ وہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔ بدعنوانی کرتے ہوئے پکڑ لیے گئے ہیں۔ اس لیے فضول کی باتیں کرنے کی جگہ ہیمنت بسوا سرما ان الزامات پر جواب دیں۔‘‘ آسام کے وزیر اعلیٰ کے بیانات کی تنقید کرتے ہوئے سپریا نے کہا کہ انھیں گالی گلوج کرنے کی جگہ عوام کے سامنے سچائی بیان کرنا چاہیے۔ وہ جو بکواس کر رہے ہیں، وہ ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔