‘’وہرل پول انڈیا‘ فروخت ہونے کے دہانے پر؛ ہندوستان میں بند کرنا پڑ رہا کاروبار
واشنگ مشین،کچن ایڈ اور ریفریجریٹرز جیسے گھریلو آلات بنانے والی وہرل پول انڈیا کو سال 2022 میں 1.5 بلین ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔ اس کے بعد سے کمپنی لاگت کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

گھریلو آلات بنانے والی کمپنی وہرل پول انڈیا اب فروخت ہونے کی دہلیز پرپہنچ گئی ہے۔ گلوبل پرائیویٹ ایکویٹی فرم ایڈونٹ انٹرنیشنل اس کا ایک بڑا حصہ خریدنے کے کافی قریب پہنچ چکی ہے۔ رواں ماہ کے آخر تک دونوں کمپنیوں کے درمیان بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔
واشنگ مشین،کچن ایڈ اور ریفریجریٹرز جیسے گھریلو آلات بنانے والی وہرل پول انڈیا کو سال 2022 میں 1.5 بلین ڈالر کا خسارہ ہوا۔ اس کے بعد سے کمپنی لاگت کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور امریکہ جیسی بڑی مارکیٹوں میں بلینڈر اور کافی میکر جیسی زیادہ منافع بخش مصنوعات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
وہرل پول انڈیا اب اس معاہدے کا واحد دعویدار ہے، جو وہرل پول کارپوریشن کے ساتھ ہندوستانی یونٹ میں 31 فیصد حصص حاصل کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاہدے کو رواں سال کے آخر تک حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے ہیولز اور ریلائنس انڈسٹریز جیسی کمپنیاں بھی وہرل پول انڈیا کی خرید میں دلچسپی کا اظہار کرچکی ہیں۔
ہندوستانی ضوابط کے مطابق پہلے ایڈوینٹ کمپنی میں 31 فیصد حصص حاصل کرے گا، جس کے بعد اسے مزید 26 فیصد خریدنے کے لیے کمپنی کے سرمایہ کاروں کو پیشکش کرنی ہوگی۔ اگر پیشکش مکمل طور پر سبسکرائب ہو جاتی ہے، توایڈوینٹ کا حصہ بڑھ کر 57 فیصد ہو جائے گا۔ معاہدے کی قیمت 9,682.88 کروڑ روپئے ہوگی، جس سے کمپنی میں وہرل پول کارپوریشن کا حصہ ایک چوتھائی سے بھی کم ہو جائے گا۔ یہ 2015 کے بعد سے ہندوستان کے آلات کے شعبے میں ایڈونٹ کی تیسری خرید ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔