عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کو کوے نے چونچ مارا تو بی جے پی نے کیا طنز، پھر راگھو نے بھی دیا دلچسپ جواب

راگھو چڈھا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’رام چندر کہہ گئے سیا سے ایسا کلجگ آئے گا، ہنس چگے گا دانہ دُنکا اور کوا موتی کھائے گا۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’آج تک صرف سنا تھا، آج دیکھ بھی لیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

آج عاپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کے ساتھ دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ پارلیمنٹ احاطہ میں ایک کوے نے انھیں چونچ مارا اور وہ کوے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ کوے کے ذریعہ چونچ مارنے کی تصویریں جب سامنے آئیں تو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہو گئیں۔ اس تصویر پر بی جے پی نے ایک ٹوئٹ کر راگھو چڈھا پر طنز کے تیر چلا دیے، اور پھر راگھو چڈھا بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے، انھوں نے بھی جوابی ٹوئٹ کر ڈالا۔

بی جے پی نے راگھو چڈھا کے سر پر کوے کے ذریعہ چونچ مارے جانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک محاورے کا استعمال کیا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے ’’جھوٹ بولے کوا کاٹے، آج تک صرف سنا تھا، آج دیکھ بھی لیا کوے نے جھوٹے کو کاٹا۔‘‘


بی جے پی کے طنزیہ ٹوئٹ کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد راگھو چڈھا نے اس کا دلچسپ انداز میں جواب دیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’رام چندر کہہ گئے سیا سے ایسا کلجگ آئے گا، ہنس چگے گا دانہ دُنکا اور کوا موتی کھائے گا۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’آج تک صرف سنا تھا، آج دیکھ بھی لیا۔‘‘

بہرحال، سوشل میڈیا پر دونوں ہی لیڈروں کا ٹوئٹ تیزی کے ساتھ ری ٹوئٹ کیا جا رہا ہے۔ دونوں ہی کوے کے حملہ کو اپنے اپنے انداز میں پیش کر رہے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین اس نوک جھونک سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ راگھو چڈھا کو کوے نے چونچ اس وقت مارا تھا جب وہ مانسون اجلاس میں حصہ لینے کے بعد پارلیمنٹ احاطہ میں فون پر بات کر رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصویر 24 جولائی کی ہے جب وہ راجیہ سبھا کی کارروائی میں حصہ لینے کے بعد فون پر بات کرتے ہوئے باہر نکل رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔