مغربی بنگال: چھٹے مرحلہ کے دوران 8 حلقوں میں 80.99 فیصد پولنگ

مدنی پور لوک سبھا حلقے میں بی جے پی امیدوار اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ میں بیلدا میں ترنمول کانگریس کے چار ورکرس زخمی ہوگئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی پولنگ کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہونے کے ساتھ حلقوں میں 80.99 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ جن حلقوں میں پولنگ ہوئی ہے ان میں تملوک، گھٹال، جھاڑ گرام، مدنی پوری، کانتی، پرولیا، بانکوڑہ اور بشنوپور لوک سبھا حلقوں میں آج پولنگ ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق تملوک لوک سبھا حلقے میں 80.6 فیصد، کانتی میں 80.35 فیصد، کھٹال میں 81.68 فیصد، جھاڑ گرام میں 78.17 فیصد، مدنی پور میں 78.64 فیصد، پرولیا میں 75.68 فیصد، بانکوڑہ میں 81.68 فیصد اور بشنوپور میں 81.90 فیصد پولنگ ہوئی ہے۔


کھٹال اور جھاڑ گرام لوک سبھا حلقے میں تشدد کی خبریں ہیں۔ کھٹال کے کیش پور میں بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھوش جب بوتھ پر پہنچی تو گاؤں کی خواتین نے مخالفت کی اور دھکا مکی بھی کی جس کی وجہ سے وہ گرگئیں اور رونے لگیں۔ بھارتی گھوش کے سیکورٹی گارڈ اس کے بعد مقامی لوگوں پر فائرنگ جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ناراض لوگوں نے بھارتی گھوش کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے پولنگ بوتھ پر بھی ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کی ہے۔ گھوش موبائل فون لے کر بوتھ میں داخل ہوئیں تھیں اور ویڈیو گرافی کر رہی تھیں۔ گھوش نے کہا کہ میں امیدوار ہوں اور بوتھ میں داخل ہوسکتی ہوں، جن لوگوں نے مجھے روکا انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔

جھاڑگرام میں بی جے پی ورکر پر ترنمول کانگریس کے حامیوں نے حملہ کردیا جس میں اس کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ بھارتی گھوش کی کار کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ کیونکہ ان کے پاس کاغذات صحیح نہیں تھے۔ کانتی لوک سبھا حلقے کے تحت بھگوان پور میں بھی بی جے پی ورکر کو گولی ماری گئی ہے۔


مدنی پور لوک سبھا حلقے میں بی جے پی امیدوار اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ میں بیلدا میں ترنمول کانگریس کے چار ورکرس زخمی ہوگئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے کیمپس آفس میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ورکروں نے بی جے پی حامیوں کو دھمکا رہے ہیں، پولنگ ایجنٹ پر حملے ہو رہے ہیں۔ مغربی مدنی پور کے دانتا میں دلیپ گھوش کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو پولس روک کر جانچ کر رہی ہے۔ مجھے بھی دو جگہ روکا گیا ہے۔ حکومت نے تمام حدود کو پار کردیا ہے۔ جمہوریت نام کی کوئی چیز بچی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔