مغربی بنگال: درگا پوجا سے قبل 24 ہزار اساتذہ کی بحالی کا فیصلہ

اساتذہ کی بحالی کے عمل میں غیر شفافیت کے الزامات کی وجہ سے یہ پورا عمل قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا ہے۔ کئی سالوں سے یہ پورا عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

وزیر اعلی ممتا بینرجی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلی ممتا بینرجی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے درگا پوجا سے قبل ریاست میں 24,500 ٹیچروں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں عدالتی معاملات کی وجہ سے اساتذہ کی بحالی کا عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ درگا پوجا کے بعد مزید 7,500 اساتذہ کو پرائمری میں بھرتی کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ پوجا سے قبل ہی 24 ہزار اَپر پرائمری اساتذہ کی تقرری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔پوجاکے بعد مزید 7 ہزار اساتذہ کا پرائمری میں بحال کیا جائے گا۔ تاہم وزیر اعلی نے یقین دلایا کہ ریاستی حکومت بھرتی کے پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنائے گی۔ صرف اہل امیدواروں کی ہی بھرتی کی جائے گی، کسی کو بھی لابنگ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ جن لوگوں نے امتحان پاس کیا ہے اور اہل ہیں انہیں موقع دیا جائے گا۔


واضح رہے کہ اساتذہ کی بحالی کے عمل میں غیر شفافیت کے الزامات کی وجہ سے یہ پورا عمل قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہوگیا ہے۔کئی سالوں سے یہ پورا عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔