مغربی بنگال: مڈ ڈے میل میں نکلا مردہ سانپ، 30 سے زائد بیمار بچے اسپتال میں داخل، سرپرستوں کا ہنگامہ

ایک پولیس افسر نے جانکاری دی ہے کہ بچوں کے بیمار پڑنے کی خبر ملنے کے بعد سرپرستوں نے اسکول کا گھیراؤ کیا ہے اور ہیڈ ماسٹر کی گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔

مڈ ڈے میل، علامتی تصویر اے آئی این ایس
مڈ ڈے میل، علامتی تصویر اے آئی این ایس
user

قومی آوازبیورو

مڈ ڈے میل میں چھپکلی یا پھر کوئی دوسری زہریلی چیز ملنے کے واقعات لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔ تازہ معاملہ مغربی بنگال کا ہے جہاں بیربھوم ضلع کے ایک اسکول میں طلبا کو دیئے گئے کھانے میں مردہ سانپ نکلا ہے۔ اس مڈ ڈے میل کو کھانے سے 30 سے زائد بچے بیمار پڑ گئے ہیں جنھیں رامپور ہاٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد کئی بچوں کو اچانک الٹی ہونے لگی تھی۔ کھانا بنانے والے اسکول کے ایک ملازم نے دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے ایک کنٹینر میں مردہ سانپ ملا تھا۔

بلاک ڈیولپمنٹ افسر دیپانجن کا بیان بھی زہریلے مڈ ڈے میل کے بارے میں سامنے آیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کئی دیہی عوام سے مڈ ڈے میل کا کھانا کھانے کے بعد بچوں کے بیمار پڑنے کی شکایت ملی تھی۔ انھوں نے بتایا کہ پرائمری اسکولوں کے ضلع انسپکٹر کو اس کی جانکاری دے دی گئی ہے جو 10 جنوری کو رپورٹ کریں گے۔ افسر کا کہنا ہے کہ ایک بچے کو چھوڑ کر سبھی بچوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔


ایک پولیس افسر نے جانکاری دی ہے کہ بچوں کے بیمار پڑنے کی خبر ملنے کے بعد سرپرستوں نے اسکول کا گھیراؤ کیا ہے اور ہیڈ ماسٹر کی گاڑی میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے۔ حالانکہ بعد میں معاملے کو سنبھال لیا گیا۔ اس سلسلے میں جانچ شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنچایت الیکشن کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مڈ ڈے میل میں گوشت اور انڈا شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پھل اور مرغ کا گوشت دستیاب کرانے کے لیے ریاستی حکومت نے 372 کروڑ روپے الاٹ کیے ہیں۔ اب جبکہ مڈ ڈے میل میں سانپ نکلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے تو ریاستی حکومت سوالوں کے گھیرے میں آ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔