بنگال میں نہرو اور بہار میں امبیڈکر کی مورتی پر سیاہی پھینکی گئی

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک کی الگ الگ ریاستوں میں مجسموں کو نقصان پہنچانے اور سیاہی پوتے جانے کی خبروں کے درمیان سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی پر سیاہی پوت دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کلکتہ/ بہار: مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا میں ملک کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی مورتی پر سیاہی پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شرپسندعناصر نے مورتی پر پہلے سیاہی پھینکی اور اس کے بعد مورتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ۔مقامی پولس شرپسند عناصر کی تلاش کررہی ہے اور پولس نے کہا کہ جلد ہی گرفتاری عمل میں آجائے گی۔

مقامی ممبر اسمبلی نے کہا کہ کچھ انتہا پسند عناصر علاقے میں نفرت پھیلا رہے ہیں ۔اس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔خیال رہے کہ تری پور ہ میں بی جے پی کی شاندار جیت کے بعد لینن کی مورتی کو منہدم کیے جانے کے بعد سے ہی ملک بھر میں مورتی کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کلکتہ میں بھی شیاما پرساد مکھرجی کی مورتی پر سیاہی پھینکی گئی تھی۔

دریں اثنا ب بہار کے ضلع بیگو سرائے میں سماج دشمن عناصر نے بابائے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی پر سیاہی پوت دی ہے۔

پولس ذرائع نےبتایا کہ بلیا تھانہ علاقہ کے بلیا بازار میں نصب ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی پر جمعہ کی رات نامعلوم لوگوں نے سیاہی پوت دی۔ مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولس اور انتظامیہ مجسمہ کی صفائی کرانے میں مصروف ہے۔

اس سلسلہ میں متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے بلیا تھانہ میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔