بی جے پی رہنما نے نشہ کی حالت میں بچوں کو کچلا: تیجسوی

تیجسوی یادو نے کہا ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ گاڑی بی جے پی جنرل سکریٹری کی ہے اور ڈرائیور فرار ہے جسے اب تک پولس گرفتار نہیں کر پائی۔ متاثرین کے لواحقین کا کہنا ہے گاڑی کے لوگ شراب کے نشہ میں تھے۔‘‘

تصویر یو این آئی (بائیں)، ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/yadavtejashwi">@yadavtejashwi</a>
تصویر یو این آئی (بائیں)، ٹوئٹر/@yadavtejashwi
user

قومی آوازبیورو

مظفر پور: بہار کے مظفر پور ضلع میں بولیرو گاڑی کی زد میں آنے سے 9 اسکولی بچوں کی موت کے بعد اس مدے پر سیاست شروع ہو گئی ہے۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ نیجسوی یادو نے اس معاملہ پر ریاست کی جے ڈی یو-بی جے پی اتحادی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ تیجسوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ملزم کو بچا رہے ہیں۔ زخمیوں سے ملاقات کے لئے مظفر پور کے شری کرشن میموریل کالج اسپتال پہنچے تیجسوی نے نے کہا کہ یہ حادثہ بی جے پی رہنما کی گاڑی سے ہوا ہے۔

تیجسوی یادو نے اس مدے پر کئی سوالات اٹھائے اور کہا کہ شراب بندی کے باؤجود ملزم شخص نے شراب نوشی کیسے کی ہوئی تھی۔ انہوں نے اس تعلق سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’نشہ میں دھت بی جے پی کے ریاستی وزیر نے بےرحمی سے 9 معصوم بچوں کو کچل دیا۔ کہاں ہیں اخلاقیات کے المبردار نتیش کمار، سشیل مودی؟‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’اب تک فرار اس بی جے پی رہنما اور ڈرائیور کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟ شراب بندی کے باؤجود ڈرائیور شراب کیسے پیئے ہوئے تھا؟ وزیر اعلیٰ کو انسانی احساسات کی بنیاد پر متاثرین سے ملاقات کے لئے جانا چاہئے۔ نتیش حکومت بتائے کہ نادان بچوں کو موت کی نیند سلانے والے ملزمان پر کیا کارروائی کر رہی ہے؟‘‘

تیجسوی یادو نے صحافیوں سے کہا ’’یہ بد قسمتی کی بات ہے ، ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی بی جے پی کے جنرل سکریٹری کی ہے، ڈرائیور فرار ہے، پولس ابھی تک ڈرائیور کو گرفتار نہیں کر پائی ہے۔ متاثرین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ گاڑی پر بی جے پی کا بورڈ لگا ہوا تھا اور لوگ شراب کے نشہ میں تھے۔ ‘‘

تیجسوی یادو نے نتیش حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا ’’وزیر اعلیٰ اور سشیل مودی کہیں نہیں دکھ رہے ہیں، وہ دونوں ملزمان کو بچانے میں مصروف ہیں۔ ‘‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
روتے بلکتے مہلوک بچوں کے لواحقین

واضح رہے کہ مظفر پور ضلع کے میناپور علاقہ میں سنیچر یعنی 23 فروری کو تیز رفتار بے قابو بولیرو کی زد میں آ جانے سے 9 اسکولی بچوں کی مود ہو گئی تھی جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ مہلوکین کی عمر 7 سے 13 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کے بعد بولیرو ڈرائیور کے قابو میں نہیں آ سکی اور سڑک کے کنارے پر جا کر الٹ گئی

واقعہ کے بعد سے ڈرائیور فرار بتایا جا رہا ہے۔ پولس نے بولیرو کو ضبط کر لیا ہے اور اس کے مالک کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ مظفر پور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ وویک کمار کا کہنا ہے کہ بولیرو ڈرائیور نے پہلے ہی کسی کو ٹکر مار دی تھی اور وہ تیز رفتار سے بھاگ رہا تھا ، اسی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بولیرو کو ضبط کر لیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے، جلد ہی اسے پکڑ لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثہ کے مہلوک ہر بچے کے لواحقین کو 4-4 لاکھ روپے بطور معاوضہ دئے جانے کی ہدایت افسران کو دی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
وہ بولیرو گاڑی جس سے حادثہ پیش آیا

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔