دہلی کے تمام ہفتہ وار بازار کل سے کھلیں گے، کورونا وائرس کے 72 نئے معاملہ

قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 72 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور ایک اور مریض کی موت ہوگئی۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

دہلی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ پیر سے یعنی کل سےدہلی کے تمام ہفتہ وار بازاروں کو کھولے جانے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کورونا وبا کی دوسری لہر کے بعد سے یہ تمام بازار بند کر دئے گئے تھے اور پچھلے دنوں ایک زون میں صرف ایک بازار کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس بازار سے لوگوں کی ایک بڑی آبادی کی معیشت جڑی ہوئی ہے اور ان تمام کا تعلق غریب شہریوں سے ہے۔ انہوں نے کہا مگر ان بازاروں میں کورونا کے تمام ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔ واضح رہے دہلی میں اسکولوں کے علاوہ تمام چیزیں کھول دی گئی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ دہلی کے والدین کی اکثریت اسکول بھی کھولے جانے کے حق میں ہے۔


ادھر قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 72 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور ایک اور مریض کی موت ہوگئی۔

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ دارالحکومت میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1436695 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 25066 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران، مزید 22 افراد کے صحت یاب ہونے کی وجہ سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1411064 ہوگئی ہے۔


اس عرصے میں زیر علاج مریضوں میں49 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 565 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کورونا کے مثبت ہونے کی شرح 0.10 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.74 فیصد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Aug 2021, 8:11 AM