اتر پردیش میں بدلے گا موسم کا مزاج، متعدد ضلعوں میں بارش کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسونی ٹرف لائن اتر پردیش کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست کے ترائی والے علاقوں میں آج اور کل شدید بارش ہونے کے آثار بن گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں بارش کا امکان ہے/ تصویر ’آئی اے این ایس‘</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے بارش میں کمی آئی ہے، جس کے بعد کئی علاقوں میں اومس بھری گرمی اور تیز دھوپ سے لوگ پریشان ہیں۔ لیکن آج (11 ستمبر) سے موسم کا مزاج بدلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ مشرقی یوپی کے کچھ حصوں میں مانسون پھر اپنا زور دکھانے والا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے کچھ ضلعوں میں شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے جبکہ مغربی یوپی میں کوئی خاص الرٹ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مانسونی ٹرف لائن اتر پردیش کی طرف بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، جس کی وجہ سے ریاست کے ترائی والے علاقوں میں آج اور کل شدید بارش ہونے کے آثار بن گئے ہیں۔ یوپی کے دونوں ڈویژنوں میں آج کہیں کہیں گرج کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔


مغربی اتر پردیش میں واقع شراوستی، بلرام پور، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج اور کشی نگر جیسے ضلعوں میں آج کہیں کہیں شدید بارش ہونے کا انتباہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہرائچ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، گونڈا، بستی، سنت کبیر نگر، گورکھپور، دیوریا، بلیا، للت پور اور سون بھدر میں ایک یا دو جگہوں پر بارش کے آثار ہیں۔ جمعہ کو مانسونی بارش میں مزید تیزی آئے گی اور کئی ضلعوں میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 16 ستمبر تک جاری رہے گا۔ 13 اور 14 ستمبر کو بھی کچھ علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش ہو سکتی ہے لیکن کوئی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔ 15 اور 16 ستمبر کو مغربی اتر پردیش کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی حصے میں پھر سے تیز بارش کے آثار بن رہے ہیں جبکہ باقی حصوں میں موسم خشک رہنے والا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔