موسم کا حال: شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان، کئی ریاستوں میں آندھی طوفان کا الرٹ

چند دنوں کی بارش کے بعد شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں اب درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ مہاراشٹرا، کرناٹک اور تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے کچھ دنوں تک موسم خوشگوار رہا۔ تاہم اب درجہ حرارت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سورج کی گرمی نے لوگوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مہاراشٹر، کرناٹک اور تلنگانہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کی ریاستوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ کے کئی علاقوں میں آندھی طوفان دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہیں، مہاراشٹر، تلنگانہ اور اڈیشہ کے اندرونی حصوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 8 اپریل کو نئی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں آج آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ دہلی میں ہفتہ سے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ اس دوران موسم مکمل طور پر صاف رہے گا۔

اسکائی میٹ کے مطابق شمالی کرناٹک کے آسمان پر ایک طوفانی گردش کا علاقہ موجود ہے۔ جبکہ ایک گرت شمالی داخلی کرناٹک کے اوپر سائکلون سرکولیشن سے لے کر جنوبی اندرونی کرناٹک میں جنوبی تمل ناڈو تک پھیلی ہوئی ہے۔ جنوبی راجستھان کے وسطی حصوں پر ایک سائیکلون گردش موجود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ودربھ، مراٹھواڑہ، مدھیہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ مشرقی آسام، اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ کے کچھ حصوں اور کیرالہ میں ایک یا دو مقامات پر درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ گجرات اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شمال مغربی اور مشرقی ہندوستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ شمال مغربی وسطی اور مشرقی ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔