موسم نے لی کروٹ: دہلی اور یوپی سمیت کئی علاقوں میں بوندا باندی، سرد ہواؤں سے ٹھٹھرن میں اضافہ

ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو چکا ہے جس نے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا ماحول بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک کئی ریاستوں میں بارش، برفباری اور کہرے کا دور جاری رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں بارش، فائل تصویر / قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

ملک کی راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آج صبح (4 فروری) بوندا باندی ہوئی اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جس سے ٹھٹھرن کا احساس ہونے لگا ہے۔ وہیں اتر پردیش کے موسم میں بھی تبدیلی ہوئی ہے۔ یہاں کئی شہروں میں پیر کی رات ہلکی بارش ہوئی جس سے ٹھنڈ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔ واضح ہو کہ محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت کئی ریاستوں میں 4-3 فروری کو بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔ آج بھی شمال مغربی ہند کی کئی ریاستوں میں بارش کے آثار ہیں۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی 'اسکائی میٹ' کے مطابق ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے جو بعد میں بڑھ سکتی ہے۔ 4 اور 5 فروری کو مغربی ہمالیائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر بھاری برفباری کے بھی آثار ہیں۔

دراصل ویسٹرن ڈسٹربینس فعال ہو چکا ہے جس نے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا ماحول بنا دیا ہے۔ اس وجہ سے آج بارش کی سرگرمیاں تیز ہو سکتی ہیں اور پنجاب کے کئی حصوں میں اس کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ دہلی میں بھی بارش کے آثار ہیں۔ 5 سے 7 فروری کے درمیان پنجاب، ہریانہ، دہلی، گجرات، راجستھان، مغربی اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں کم سے کم درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری تک گر سکتا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ حالانکہ اس کے ساتھ چل رہی ہواؤں نے ایک بار پھر ٹھٹھرن کے حالات پیدا کر دیے ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آج دہلی میں بارش کے ساتھ آندھی بھی چل سکتی ہے۔ اس کے بعد 5 فروری سے درجہ حرارت میں گراوٹ شروع ہو جائے گی اور پھر کہرے کا سلسلہ جاری ہو جائے گا۔

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کی بات کی جائے تو یہاں صبح اور رات کے وقت کہرا جاری رہے گا۔ حالانکہ دن میں آسمان صاف ہوگا۔ لکھنؤ میں 4 اور 5 فروری کو کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری رہ سکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28-27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، لیکن دہلی سے سٹے غازی آباد میں آج آسمان میں جزوی طور سے بادل چھائے رہیں گے اور ایک یا دو بار بارش یا گرج کے ساتھ بوچھاریں پڑیں گی۔ نوئیڈا میں بھی ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔