موسم کا حال: راجستھان سمیت پانچ ریاستوں میں موسلا دھار بارش کا اورنج الرٹ

محکمہ موسمیات نے آج ملک کی پانچ ریاستوں کے مختلف علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منسون بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ملک کے بیشتر علاقوں میں منسون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ ریاستوں میں یہ بارشیں اپنے ساتھ تباہی لے کر آئی ہیں۔ مہاراشٹر میں یہ بارش جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔ رائے گڑھ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک پورا گاؤں مٹی کے تودے کی لپیٹ میں آ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں اب تک کی سب سے زیادہ بارش رائے گڑھ میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، آج (جمعہ) کو بھی محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق آج یعنی 21 جولائی کو مہاراشٹر کے ودربھ خطہ میں بھاری سے بہت زیادہ بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی بھاری سے بہت زیادہ بھاری بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتراکھنڈ میں آج 115.6 سے 204.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے یہاں بھی اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کےک علاوہ محکمہ موسمیات نے مشرقی راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش اور اوڈیشہ کے لیے بھی بھاری سے بہت بھاری بارش کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کی راجدھانی دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری رہ سکتا ہے۔ جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہفتہ سے بارش کی سرگرمیاں ریکارڈ کی جا سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہ سکتا ہے۔ وہیں، آج لکھنؤ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ غازی آباد میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔


موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج کونکن اور گوا میں بھاری سے بہت زیادہ بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی گجرات، تلنگانہ، جنوبی مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ شمالی پنجاب، شمال مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش کے باقی حصوں، راجستھان کے کچھ حصوں، سوراشٹرا اور کچھ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔