موسم کا حال: کیرالہ میں مانسون کی آمد، دہلی-این سی آر اور یوپی سمیت کئی ریاستوں میں شددید گرمی کی لہر

مانسون کیرالہ میں داخل ہو چکا ہے لیکن ملک کی کچھ ریاستوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ قومی راجدھانی دہلی اور یوپی سمیت بیشتر ریاستوں میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم نظر آ رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: مانسون کیرالہ میں داخل ہو چکا ہے لیکن ملک کی کچھ ریاستوں میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ قومی راجدھانی دہلی اور یوپی سمیت بیشتر ریاستوں میں گرمی کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم نظر آ رہا ہے۔ تیز دھوپ اور گرم ہواؤں کی وجہ سے لوگ ضروری کام کے وقت ہی گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پیشن گوئی کے مطابق 10 جون بروز ہفتہ کو قومی راجدھانی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر شدید لو چلنے کا امکان ہے۔ یوپی میں 10 جون اور 11 جون کو گرمی کا زور جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ بہار میں بھی گرمی کی لہر جاری ہے۔ آئی ایم ڈی کے اعداد و شمار کے مطابق اگلے 2-3 دنوں کے دوران ریاست میں درجہ حرارت میں 3-4 ڈگری کا اضافہ متوقع ہے۔


قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ جنوبی ہندوستان میں مانسون یکم جون تک دستک دے گا لیکن اس بار مانسون عام تاریخ سے ایک ہفتہ بعد جمعرات کو کیرالہ پہنچا۔ مانسون کی آمد کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے کیرالہ میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ریاست کے ترواننت پورم، کولم، پٹھان متھیٹا، الاپپوزا، کوٹائم، اڈوکی، کوزی کوڈ اور کنور اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سمندری طوفان ’بپرجوئے‘ کے اگلے 36 گھنٹوں میں شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ اس وجہ سے محکمہ نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق لکشدیپ، ساحلی کرناٹک، انڈمان نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب آسام، میگھالیہ، گجرات، مہاراشٹر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور سکم میں کچھ مقامات پر بارش اور برف باری کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔