اتراکھنڈ میں 9 مئی تک موسم رہے گا خراب، اونچائی والے علاقوں میں بارش کے امکانات

اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں 9 مئی تک بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: اتراکھنڈ میں ایک بار پھر موسم خراب ہونے جا رہا ہے۔ ریاست میں 9 مئی تک موسم خراب رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں۔ اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، باگیشور اور پتھورا گڑھ میں 9 مئی تک ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں 9 مئی تک بارش کا امکان ہے۔

اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں 7 مئی کو بارش ہو سکتی ہے۔ باقی دن موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق 9 مئی تک اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، باگیشور اور پتھورا گڑھ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ صرف 7 مئی کو میدانی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */