موسم کا حال: دہلی-یوپی سمیت کئی ریاستوں میں بھاری بارشوں اور آندھی کا الرٹ

بپرجوئے طوفان کے بعد ملک بھر میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شمالی ہندوستان کے کچھ حصے اب بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تاہم گزشتہ رات سے موسم میں کچھ تبدیلی ضرور آئی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید بارش / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی میں شدید بارش / قومی آواز / وپن

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ ملک کی بعض ریاستوں میں تاحال شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی ہندوستان اب بھی چلچلاتی دھوپ کی زد میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل 20 جون کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دن بھر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ 22 جون سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتر پردیش بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ حالانکہ کل رات سے موسم میں ہلکی سی تبدیلی آئی ہے۔ جس کے باعث منگل کا آغاز خوشگوار موسم کے ساتھ ہوا۔


آسام، سب ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، مغربی مدھیہ پردیش میں بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار جزائر، کیرالہ اور مغربی ہمالیہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ ایک یا دو مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

گجرات کے بعد راجستھان میں دو تین دنوں سے بپرجوئے کا اثر نظر آ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ نے ریاست کے کئی اضلاع میں اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ بہار میں بھی محکمہ نے بارش کے ساتھ بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ نے بھی لوگوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔


دوسری جانب اوڈیشہ اور جھارکھنڈ میں ابھی تک شدید گرمی برقرار ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اڈیشہ میں پیر 19 جون کو کئی علاقوں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔ جھارکھنڈ میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری اور اس سے اوپر تھا۔ آئی ایم ڈی نے دونوں ریاستوں میں ہیٹ ویو کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔