موسم کا حال: ہماچل سے یوپی تک بھاری بارشوں کا الرٹ، کرناٹک میں طوفان کا اندیشہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں آندھی اور طوفان تو کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی ہے

<div class="paragraphs"><p>ہماچل پردیش میں بارش کا منظر</p></div>

ہماچل پردیش میں بارش کا منظر

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی ہندوستان کی کچھ ریاستوں میں طوفان کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک کے باقی حصوں میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، مغربی اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، پنجاب، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔


اس کے علاوہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، کونکن-گوا اور ساحلی کرناٹک میں بڑے پیمانے پر بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان، بہار، مشرقی اتر پردیش، پنجاب، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات (علاقہ)، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں وسیع بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کی راجدھانی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا، گروگرام اور فرید آباد میں بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاقے کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔


اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہاں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غازی آباد میں بھی اسی طرح کے درجہ حرارت اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔