موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کا امکان، راجستھان میں آرنج الرٹ

نو جون کو دہلی این سی آر سمیت کئی اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے

گرمی، تصویر آئی اے این ایس
گرمی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: راجدھانی دہلی سمیت کئی علاقوں میں گزشتہ دو تین دنوں سے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ حالانکہ جمعہ 9 جون کو چلچلاتی دھوپ سے لوگوں کو راحت ملنے والی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق 9 جون کو ہلکی بارش متوقع ہے لیکن اس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کچھ ریاستوں میں بارش کی وجہ سے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ دہلی، ہریانہ، راجستھان میں 9 جون کو بارش کا الرٹ جار کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھیوانی، چرخی دادری، فرخ نگر، کوسلی، سوہانہ، ریواڑی کے آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ راجستھان کے چورو، سری گنگا نگر، الور اور ہنومان گڑھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ نے ریاست کے ان اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ بیکانیر، کوٹا، ادے پور، شیخاوٹی خطہ، جے پور اور بھرت پور ڈویژن کے اضلاع میں ہلکی بارش اور 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


کیرالہ، لکشدیپ، اتراکھنڈ، منی پور، میزورم اور انڈمان نکوبار جزائر میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ کرناٹک، انڈمان نکوبار، کیرالہ اور ماہے میں کئی مقامات پر آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ، گجرات، آندھرا پردیش، یانم، تلنگانہ، رائل سیما، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی کئی مقامات پر آندھی آنے اور بجلی گرنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتر پردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، سکم اور بہار کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کی صورتحال برقرار رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔