موسم کا حال: دہلی-این سی آر اور یوپی میں بارش کی پیش گوئی، پنجاب-ہریانہ میں اورنج الرٹ جاری

یو پی میں تیز بارش کے ساتھ 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سیلسیس تک رہ سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر / یو این آئی</p></div>

فائل تصویر / یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: گرمی نے فروری کا مہینہ شروع ہوتے ہی ریکارڈ توڑنا شروع کر دیے تھے لیکن اب مارچ کے اختتام سے قبل موسم نے ایک بار پھر کروٹ لی ہے۔ راجدھانی دہلی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ تین چار روز سے بارش ہو رہی ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت مل گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے آج 24 مارچ کے لیے پنجاب کے مغربی اضلاع فاضلکا، فیروز پور، فرید کوٹ، مکتسر، موگا، بٹھنڈہ، برنالہ اور مانسا کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ باقیہ ریاست میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آج تیز بارش کے ساتھ 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24-25 مارچ کے دوران وسطی اور آس پاس کے مشرقی ہندوستان میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں بھی آندھی طوفان اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق ہریانہ کے فتح آباد، آدم پور سیوانی، بھیوانی، چرخی دادری، لوہارو، کوسلی، مہندر گڑھ، ریواڑی اور باول میں ہلکی سے درمیانی شدت کے ساتھ آندھی آ سکتی ہے۔ ان اضلاع میں اورنج الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آج یوپی کے کچھ اضلاع میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ یو پی میں آج 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سیلسیس تک ہو سکتا ہے۔ بے موسمی بارش کی وجہ سے کئی ریاستوں میں کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */