ملک کے گریجویٹ نوجوانوں کو نوکری کا حق فراہم کریں گے، بھاگلپور جلسہ عام سے راہل گاندھی کا وعدہ

بہار کے بھاگلپور میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی اگنی ویر منصوبہ کو ختم کر دیں گے

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

بھاگلپور: بہار کے بھاگلپور میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی اگنی ویر منصوبہ کو ختم کر دیں گے۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں سب سے زیادہ روزگار پر بات کی اور نوجوانوں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

راہل گاندھی بھاگلپور کے سینڈس کمپاؤنڈ سے خطاب کر رہے تھے، جس میں بہار کے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور وی آئی پی کے سربراہ مکیش سہنی بھی موجود تھے۔ یہاں تمام رہنماؤں نے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے لیڈران کی تقاریر سننے کے لئے جلسہ کے میدان میں پہنچے تھے۔


راہل گاندھی کا خطاب سننے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین بھی میدان میں تشریف لائیں۔ راہل گاندھی کو دیکھنے اور سننے میں خاص طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں غضب کا جوش و خروش نظر آ رہا تھا۔ راہل گاندھی نے یہاں بھی بی جے پی اور وزیر اعظم مودی پر حملے جاری رکھے۔

راہل گاندھی نے بھاگلپور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بات کرتے ہیں، اِتنی سیٹیں آئیں گی، اُتنی سیٹیں آئیں گی۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ این ڈی اے کو 150 سے زیادہ سیٹیں نہیں آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بنتے ہی اگنی ویر منصوبہ کو اٹھا کر پھینک دیں گے، ملک کو دو قسم کے شہید نہیں چاہئیں۔


دریں اثنا، راہل گاندھی نے یکے بعد دیگرے وعدے کئے اور بتایا کہ کانگریس اور انڈیا کی حکومت بنی تو عوام کو کیا کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسی مودی حکومت نے امیروں میں بانٹ دیا ہے، ہماری حکومت بنی تو اس پیسے کو غریبوں میں تقسیم کر دیں گے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’ہر خاندان سے ایک خاتون کا انتخاب کیا جائے گا، کانگریس اس خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ایک سال کے لیے ایک لاکھ روپے جمع کرے گی یعنی ہر ماہ اکاؤنٹ میں 8 ہزار 500 روپے جمع کیے جائیں گے۔ کروڑوں نوجوانوں کو تربیت ملے گی۔ ہمارے نوجوان جو سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، ان کے بینک کھاتوں میں پیسہ آئے گا۔ منریگا کی 25 سال کی رقم معاف کر دی گئی ہے۔ اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے جو بھی پیسہ سرمایہ داروں کو دیا، ہم غریبوں کو دیں گے۔

دریں اثنا، تیجسوی یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ 400 پار کی فلم فلاپ ہو گئی ہے۔ ہم پہلے اور دوسرے مرحلے میں جیت رہے ہیں۔ انہوں نے پورنیہ سے آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی کے حق میں بھی مہم چلائی۔ آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور سے اس سیٹ کے لیے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ جے ڈی یو امیدوار اور موجودہ ایم پی اجے کمار منڈل سے ہے۔ پروگرام میں پورنیہ سے آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی بھی موجود تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔