متھرا اور کاشی کا مسئلہ اٹھانے کی فرصت نہیں، وی ایچ پی کا بیان

وی ایچ پی نے ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سچائی اور انصاف کا اعلان قرار دیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ متھرا اور کاشی کا معاملہ نہیں اٹھائے گی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سچائی اور انصاف کا اعلان قرار دیتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ وہ متھرا اور کاشی کا معاملہ نہیں اٹھائے گی اور عالی شان مندر کی تعمیر شروع ہونے کے ساتھ ہی مذہبی بیداری کے کام میں مصروف ہوجائیگی۔

وی ایچ پی کے بین الاقوامی کارگزار صدر آلوک کمار نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ وی ایچ پی کا کام رام مندر کی تعمیر نہیں ہے ۔یہ کام شری رام جنم بھومی ٹرسٹ کرے گا جسے عدالت نے متنازعہ 2 اعشاریہ 77 ایکڑ زمین سونپ دی ہے ۔وی ایچ پی مانتی ہے کہ فیصلہ کےبعد رام مندر بنانے کی شروعات ہوئی ہے۔ وی ایچ پی اب اسی کے ساتھ ملک میں مذہبی بیداری کا کام کرے گی۔


یہ پوچھے جانے پر کہ ایودھیا مسئلہ کا حل نکلنے کے بعد کیا وی ایچ پی متھرا اور کاشی کا معاملہ اٹھائیگی، ڈاکٹر آلوک کمار نے کہا کہ وہ ملک کویقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہماری پوری توجہ عالی شان مندر کی تعمیر اور ثقافتی بیداری پر مرکوز رہے گی۔ کوئی مسئلہ اٹھانے کی ابھی انھیں فرصت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے ذریعہ مسلمانوں کو مسجد بنانے کےلیے پانچ ایکڑ زمین دیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ یہ معاملہ حکومت سے متعلق ہے ۔زمین حکومت کو حکومت کو دینی ہے ،وی ایچ پی کونہیں ۔سنی وقف بورڈ زمین لیتاہے یانہیں یہ ان پر منحصر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Nov 2019, 5:40 PM