جموں و کشمیر کے لوگ قبرستانوں جیسی خاموشی نہیں بلکہ باوقار امن و امان چاہتے ہیں: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’حالات ایسے ہیں کہ ہم اپنی آواز نہیں اٹھا سکتے، ہر جگہ خوف کا ماحول ہے، ایسے میں جب نئے لوگ ہم سے جڑتے ہیں تو اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز مضبوط ہوتی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;@jkpdp</p></div>

تصویر@jkpdp

user

قومی آوازبیورو

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر گزشتہ پانچ سالوں سے ایک ’مشکل دور‘ سے گزر رہا ہے اور ان کی پارٹی ’قبرستانوں جیسی خاموشی‘ جیسا امن نہیں بلکہ باوقار امن و امان چاہتی ہے۔ یہ تبصرہ انھوں نے پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں راجوی کے سابق رکن اسمبلی چودھری قمر حسین نے ایک بار پھر پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔

قابل ذکر ہے کہ 2020 میں قمر حسین اور 5 دیگر پی ڈی پی لیڈروں کو سری نگر میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور بیرون ملکی سفیروں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرنے پر پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد قمر حسین جموں و کشمیر کے سابق وزیر الطاف بخاری کی قیادت والی ’اپنی پارٹی‘ میں شامل ہو گئے تھے۔ آج جب انھوں نے پی ڈی پی میں ایک بار پھر شمولیت اختیار کی تو عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے نہ صرف پی ڈی پی بلکہ پورا جموں و کشمیر گزشتہ پانچ سالوں سے ’مشکل دور‘ سے گزر رہا ہے۔‘‘


جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس موقع پر کہا کہ ’’حالات ایسے ہیں کہ ہم اپنی آواز نہیں اٹھا سکتے۔ ہر جگہ خوف کا ماحول ہے۔ ایسے میں جب نئے لوگ ہم سے جڑتے ہیں اور ہماری پارٹی کو مضبوط کرتے ہیں تو اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز مضبوط ہوتی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری پارٹی سکون والا ماحول چاہتی ہے، قبرستانوں جیسی خاموشی نہیں بلکہ باوقار امن و امان چاہتی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔