ویڈیو: بابری مسجد پر عدالت جو بھی فیصلہ کرے ہمیں منظور، مسلم اقلیت

قومی آواز نے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقہ کے افراد سے گفتگو کی اور ان کی اس معاملہ پر رائے جاننے کی کوشش کی۔ دیکھیں ویڈیو:

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بابری مسجد -رام جنم بھومی تنازعہ حل ہونے کا نام ہیں لے رہا۔ ملک کے اکثریتی طبقہ کے ایک گروہ کو ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ اپنے ہی ملک میں رام مندر تعمیر نہیں کروا پا رہے وہیں دوسرے طبقہ یہ مانتا ہے کہ مندر تو ایک بہانہ ہے دراصل مندر کے نام پر صرف اور صرف سیاست کرنی ہے۔

اقلیتی طبقہ عدالت کے فیصلہ کا انتظار کر رہا ہے۔ پورا معاملہ عدالت میں ایک لمبے وقت سے زیر التوا ہے اور اب یہ امید کی جا رہی تھی کہ اکتوبر میں روز کی بنیاد پر اس کی سنوائی شروع ہو جائے گی اور جلد عدالت اس میں اپنا حتمی فیصل سنا دے گی لیکن سپریم کورٹ کی تین رکنی بینچ نے کہا کہ اگلے سال جنوری میں یہ طے ہوگا کہ اس معاملہ کی سنوائی کون سی بینچ کرے گی اور کس تاریخ سے روز کی بنیاد پر سنوائی شروع ہوگی۔

قومی آواز نے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اقلیتی طبقہ کے افراد سے گفتگو کی اور ان کی اس معاملہ پر رائے جاننے کی کوشش کی۔ دیکھیں ویڈیو:

سپریم کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد اس مدے پر ایک مرتبہ پھر سیاست شروع ہو گئی ہے اور سپریم کورٹ کی کافی تنقید کی جا رہی ہے۔ حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی ارکان اس معاملہ پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں کہ ہندوؤں کا اب صبر کا باندھ ٹوٹ رہا ہے۔ اس طرح کے بیانات کو سیدھے طور پر سپریم کورٹ کو دھمکی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Nov 2018, 7:09 PM