پٹرول کی جگہ گاڑیوں میں بھر دیا پانی، گریٹر نوئیڈا کے پمپ پر ناراض صارفین نے جم کر کیا ہنگامہ، مانگ رہے معاوضہ
کئی لوگ اپنی گاڑیوں سے ہریدوار، دہلی اور گڑگاؤں کے لیے نکلے تھے جنہیں راستے میں گاڑی بند ہونے سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں ہنگامے کی اطلاع ملنے پر پٹرول پمپ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

امریکہ-اسرائیل اور ایران جنگ کے درمیان قومی راجدھانی سے ملحق اترپردیش کے گریٹرنوئیڈا میں موسٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں میں پٹرول کی جگہ پانی ڈالے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ سیکٹر پی آئی 1 کے ایک پٹرول پمپ پر پیش آیا جہاں پر ہنگامہ کرنے والے صارفین کی گاڑیوں میں پٹرول کے بجائے پانی ملنے کی بات سامنے آنے پر لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اب گاڑی مالکان نے نقصانات کی تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دوران پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا بجھا کر معاملہ ختم کرایا۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کو پٹرول پمپ سے تیل ڈلوانے کے بعد نکلے تقریباً 25 سے زائد گاڑیاں کچھ ہی دوری پر جاکر اچانک بند ہوگئیں۔ جن میں کار، اسکوٹی اور موٹر سائیکل شامل تھیں۔ گاڑیوں کے بند ہونے پر میکینک بلائے گئے۔ جانچ کے بعد پتا چلا کہ گاڑی کی ٹنکی پوری طرح پانی سے بھری ہوئی تھی۔ انہوں نے ثبوت کے طور پر بوتلوں اور بالٹیوں میں بھرا پانی ملا ہوا پٹرول دکھایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پٹرول پمپ آپریٹروں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کی وجہ سے انجن سیز ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔
اس دوران کئی لوگ اپنی گاڑیوں سے ہریدوار، دہلی اور گڑگاؤں کے لیے نکلے تھے جنہیں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہیں ہنگامے کی اطلاع ملنے پر پٹرول پمپ پرافراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ وہیں پانی ملا تیل کا الزام لگاکر لوگوں نے کئی ویڈیو بنائے اورانہیں سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اس کے ساتھ ہی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے پٹرول پمپ کی جانچ کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ شکایت کی بنیاد پر انتظامیہ ضروری جانچ کررہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔