دہلی میں جمنا کی آبی سطح میں کمی، آئی ٹی او پر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال

جمنا کی آبی سطح میں کمی آنے کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی کے سب سے مصروف چوراہوں میں سے ایک آئی ٹی او پر گاڑیوں کی آمد و رفت عام دنوں کی طرح بحال ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: جمنا کی آبی سطح میں کمی آنے کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی کے سب سے مصروف چوراہوں میں سے ایک آئی ٹی او پر گاڑیوں کی آمد و رفت عام دنوں کی طرح بحال ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کو جمنا ندی کی آبی سطح 205.71 میٹر تک گر گئی، تاہم یہ اب بھی خطرے کے نشان 205.33 سے اوپر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یعنی پیر کی صبح 11 بجے جمنا کی آبی سطح میں معمولی اضافہ ہوا تھا اور یہ 205.80 میٹر تک پہنچ گئی تھی۔ ندی کے ارد گرد کے علاقوں میں پانی کم ہو گیا ہے اور جو سڑکیں پوری طرح پانی میں ڈوب گئی تھیں، ان پر بھی ٹریفک بحال کیا جا رہا ہے۔


دہلی کی وزیر آتشی نے بتایا کہ آئی ٹی او پر ٹریفک ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ’’یہ اطلاع دیتے وقت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آئی ٹی اور پر ٹریفک معمول پر آ گیا ہے۔‘‘

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ وزیر آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس کے دہلی جل بورڈ کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ’’وزیر آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نے پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ اب تمام واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈی جے بی (دہلی جل بورڈ) نے بہت محنت کی، ڈی جے بی کا شکریہ۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔