جمنا کے بعد ہنڈن ندی میں طغیانی، دہلی-این سی آر کے کئی علاقوں میں  پانی داخل

جمنا کا سیلابی پانی ابھی کم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور ندی ہنڈن کے پانی سے نوئیڈا کے کئی علاقوں میں پانی آگیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کچھ مکانات کو خالی بھی کرا لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

دہلی میں جمنا ایک بار پھر پانی بڑھ رہا ہے ۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جمنا نے خطرے کے نشان کو عبور کیا اور اس کی بلندی 206.26 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمنا میں پانی کی سطح بڑھنے سے لوگوں کی پریشانی ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔ اس بار کہانی جمنا یا دہلی تک محدود نہیں ہے۔ اس بار نوئیڈا اور غازی آباد جیسے شہروں میں بھی مسئلہ بڑھتا دکھائی دے رہا ہےاور اس کی  وجہ ہنڈن ندی میں پانی کا بڑھنا  ہے۔

جمنا کا سیلابی پانی ابھی کم  نہیں ہوا تھا کہ ایک اور ندی ہنڈن کے سیلاب سے نوئیڈا کے کئی علاقوں میں پانی آگیا۔ عجلت میں کسی نہ کسی طرح فائر ٹیم نے کچھ گھروں کو خالی کرایا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے، جس کو لے کر ضلعی انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔


واضح رہے  کہ کچھ دن پہلے بھی نوئیڈا کے سیکٹر 135 کے زیر آب علاقوں میں پانی آیا تھا۔ چند دنوں کے بعد جب پانی کی سطح کم ہوئی تو وہاں رہنے والے اپنے علاقوں کو واپس چلے گئے۔ لیکن آج صبح دوبارہ پانی بڑھنے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے نقل مکانی کر کے پشتے کی طرف سڑک پر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

غور طلب بات یہ ہے کہ 17 جولائی کو گریٹر نوئیڈا میں جمنا کے سیلابی پانی میں نہانے گئے دو نوجوانوں کی ڈوبنے سے موت ہو گئی تھی ۔ تقریباً 24 گھنٹے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو پولس نے این ڈی آر ایف اور آس پاس کے لوگوں کی مدد سے نکالا۔


اس کے ساتھ فرید آباد سے پانی بھرنے اور نقل مکانی کی تصویریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ این سی آر میں موسلادھار بارش نے لوگوں کو کافی پریشان کر دیا ہے۔ ندیاں تیز بہہ رہی ہیں اور ان کے کناروں پر رہنے والے لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسری جگہوں پر رہنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  دہلی حکومت نے ہفتہ کو ہتھنی کنڈ بیراج سے جمنا میں 2 لاکھ کیوسک سے زیادہ پانی چھوڑنے کی وجہ سے الرٹ جاری کیا ہے۔ ریونیو منسٹر آتشی نے خبردار کیا تھا کہ اگر دریا میں پانی کی سطح 206.7 میٹر تک بڑھ گئی تو جمنا کھدر (سیلاب کا میدان) کے کچھ حصے ڈوب سکتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ دہلی کے ہتھنی کنڈ بیراج سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے جمنا پھر سے تیز ہو گئی ہے۔ 206.26 میٹر کا مطلب خطرے کے نشان سے کافی اوپر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔