جھارکھنڈ: موہن بھاگوت کی تقریب میں خوب چلے لات-گھونسے

جھارکھنڈ کے دھنباد میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ایک جلسہ میں کارکنان کے درمیان خوب مار پیٹ ہوئی۔ جس وقت کارکنان لات-گھونسے چلا رہے تھے وزیر اعلیٰ رگھوور داس بھی موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

جھارکھنڈ کے دھنباد میں ایک تقریب میں شامل ہونے کے لیے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت پہنچے تھے۔ اتوار کے روز منعقد ہوئی اس تقرب کا ایک شرمناک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں تقریب میں موجود کارکنان ایک دوسرے پر جم کر لات-گھونسے برسا رہے ہیں۔ جب یہ سب ہو رہا تھا، اس وقت موہن بھاگوت پروگرام سے جا چکے تھے لیکن ریاست کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو ’کریڑا بھارتی‘ کے قومی کنونشن میں حصہ لینے کے لیے آر ایس ایس سربراہ جھارکھنڈ کے دھنباد پہنچے تھے۔ ان کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس بھی تھے۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد دونوں لوگ جیسے ہی موقع سے روانہ ہوئے، کارکنان کسی بات کو لے کر آپس میں نبرد آزما ہو گئے۔ اس دوران خوب لات-گھونسے چلے اور گالیاں دی گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جیپ پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیر اعلیٰ رگھوور داس سلامی لے رہے تھے اسی جیپ کا ڈرائیور اس مار پیٹ میں شامل تھا۔ موقع پر موجود کارکنان نے اس ہنگامے کو کسی طرح سے ختم کرایا۔ انھوں نے اس واقعہ کو چھوٹا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ بڑی تقاریب میں اس طرح کی بات تو ہوتی ہی رہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔