یوم جمہوریہ: راج پتھ پر جنگی ساز و سامان اور ثقافتی ورثے کی نمائش

یوم جمہوریہ کی اہم تقریب راج پتھ پر منعقد ہوئی، جس میں جنوبی افریقہ کے صدر سيرل راما فوسا تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور پرواسی بھارتیہ دیوس تقریب میں حصہ لینے آئے لیڈروں کو بھی اس میں مدعو کیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کی عظیم فوجی طاقت، تاریخی ثقافتی ورثہ اور کثرت میں وحدت کی شاندار روایت کی آج راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ میں خوبصورت نمائش کی گئی جس میں پہلی مرتبہ آزاد ہند فوج (آئی این اے) کے سابق فوجیوں نے بھی شرکت کی۔

سترویں یوم جمہوریہ کی اہم تقریب راج پتھ پر منعقد ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے صدر سيرل راما فوسا تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور پرواسی بھارتیہ دیوس کے موقع پر ہونے والی تقریب میں حصہ لینے آئے لیڈروں کو بھی اس کے لئے خاص طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ دارالحکومت میں سیکورٹی کے چاق و چوبند انتظامات کیے گئے تھے اور پریڈ کے مقامات، آس پاس کی عمارتوں کی چھتوں پر شارپ شوٹر اور ان سے متصل علاقوں کے چپے چپے پر سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور تینوں افواج کے سربراہان نے انڈیا گیٹ واقع امر جوان جیوتی پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم سلامی پلیٹ فارم کے قریب صدر رامناتھ کووند اور تقریب کے مہمان خصوصی راما فوسا سے ملے۔ صدر نے سلامی پلیٹ فارم پر قومی جھنڈا لہرایا جس کے بعد انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور فوج کے ایم آئی -17 ہیلی كاپٹرو ں نے راج پتھ پر پھولوں کی بارش کی جس سے ناظرین کی خوشی کا ٹھکانا نہیں رہا۔

صدر نے جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے لوہا لیتے ہوئے شہید ہونے والے فوج کے لانس نائک نذیر احمد وانی کی بیوہ مہہ جبیں کو امن عہد کا اعلی ترین اعزاز اشوک چکر سے نوازا۔ اس دوران راج پتھ پر ماحول جذباتی ہو گیا۔


فوج کے دہلی ہیڈکوارٹر ریجن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفنٹنٹ جنرل اور پریڈ کمانڈر است مستری اور ان کے بعد دہلی ہیڈکوارٹر ریجن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل اور پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ راج پال پونيا نے صدر کو سلامی دی۔ اس کے بعد، تین پرم ویر چکرا فاتحین اور پانچ اشوک چکر فاتحین بھی سلامی پلیٹ فاورم کے سامنےسے گزرے ۔ آزادی کے بعد پہلی بار آزاد ہند فوج کے سابق فوجیوں نے بھی پریڈ کی شان کو بڑھایا۔ ان سابق فوجیوں کے نام چنڈي گڈھ کے لالتي رام (98)، گروگرام کے پرمانند (99)، ہیرا سنگھ (97) اور بھاگمل (95) شامل ہیں۔

تقریب میں عورت کی قیادت میں مسلح افواج کے مارچنگ دستوں، بینڈوں، اسکول کے بچوں کے لوک رقص اور دیگر پروگراموں نے راج پتھ پر ماحول کو ہمہ رنگ سے سرابور کر دیا۔ اس بار خواتین کی طاقت کی موجودگی گزشتہ برسوں سے کہیں زیادہ دکھائی دی ۔ تین فوجوں کے مارچنگ دستے کی کمان خواتین افسران کے ہاتھوں میں تھی اور آسام رائفلس کی طرف سے خواتین فوجی قدم سے قدم ملاکر چل رہی تھیں ۔ اس کے علاوہ، فوج کے ایک خاتون افسر نے موٹر سائیکل پر کرتب باز ٹیم کی قیادت کی۔ ان کے کرتبوں نے ناظرین کو اپنی انگلیوں کو دانتوں تلے نیچے دبانے مجبور کردیا۔

پریڈ کے دیگر پرکششوں میں فوج کے لئے امریکہ سے خریدی گئی ایم -777 الٹرالائٹ هاوتزر توپ اور میک ان انڈیا کے تحت ملک میں ہی بنائے گئے -9 ہزر توپ پہلی بار راج پتھ پر دکھائی دئے۔ کے وزر توپ پہلی بار دکھائی دیا ۔ ڈی آر ڈی او کی طرف سے بنائی جانے والی درمیانہ فاصلے کی سطح سے ہوا میں مار کرنے والی میزائل اور ارجن بکتر بند ریکوری گاڑی نے بھی پہلی بار پریڈ کی شان بڑھائي۔ ایک دیگر کشش میں ایئر فورس کارگو ہوائی جہاز اے -32 تھا جس نے پہلی بار حیاتیاتی ایندھن سے پرواز کی۔ پریڈ میں پہلی بار مسلح افواج کے مارشل دھن سنی گئی۔

پریڈ میں مسلح افواج، نیم فوجیوں، دہلی پولیس، این سی سی اور این ایس ایس کے 16 مارچنگ دستوں کے ساتھ 16 بینڈوں نے حصہ لیا۔ ساتھ ہی ریاستوں،مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں کی 22 جھانكيوں نے بھی ملک کی تنوع میں وحدت کے رنگوں کو راج پتھ پر بکھیرا۔ ان جھانکیوں میں کا تھیم بابائے قوم مہاتما گاندھی کی زندگی اور کام پر مبنی تھا۔ راج پتھ پر اسکول کے بچوں کو اپنی ریاستوں کے لوک گیت اور لوک رقص بھی پیش کئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔