کرانہ دکانوں میں شراب کی فروخت پر مہاراشٹر سرکار کو انتباہ

جیسے ہی حکومت نے کرانہ کی دکانوں میں شراب کے فروخت سے متعلق تجاویز طلب کیں ویسے ہی جلیل نے ٹویٹ کیا کہ ’میری رائے سیدھی ہے، آپ بیچیں، ہم دکانیں اجاڑ دیں گے‘۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

جہاں کئی ریاستوں میں شراب پر مکمل پابندی ہے وہیں دہلی جیسی کچھ ریاستوں میں شراب کی بکری کو فروغ دینے کے لئے حکومتی ستح پر اقدام اٹھائے جا رہے ہیں۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی کیجریوال حکومت نے جہاں شراب کی دکانوں کے لئے مزید لائسنس جاری کئے ہیں وہیں شراب کی دکانوں میں شراب کی بوتل کے ساتھ ایک بوتل مفت دینے کی بھی اسکیم شروع کی تھی۔اب مہاراشٹر کی مخلوط حکومت نے شراب کو کرانہ دکانوں میں فروخت کے لئے لوگوں کی رائے طلب کی ہے۔

اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے جمعرات کو ریاستی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کرانہ کی دکانوں میں شراب کی فروخت کی اجازت دی تو وہ دکانوں کو اجاڑ دیں گے۔


جیسے ہی حکومت نے کرانہ کی دکانوں میں شراب کی فروخت سے متعلق نوٹیفکیشن پر عوامی اعتراضات اور تجاویز طلب کیں، جلیل نے ٹویٹ کیا کہ "میری رائے سیدھی ہے، آپ بیچیں، ہم دکانیں اجاڑ دیں گے۔"
اے آئی ایم آئی ایم ایم پی نے مہاراشٹر کی خواتین سے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کھل کر سامنے آئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔