دہلی-مہاراشٹر سمیت 11 ریاستوں میں زوردار بارش کا الرٹ

ہندوستان کے بیشتر حصوں میں مانسون والے بادل خوب برس رہے ہیں، حالانکہ اب بھی کچھ علاقے ہیں جہاں کے لوگوں کو مانسون کا انتظار ہے، آئندہ کچھ دنوں میں وہاں بھی مانسون کی انٹری ہو جائے گی۔

بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
بارش، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کے بیشتر حصوں میں مانسون والے بادل خوب برس رہے ہیں، حالانکہ اب بھی کچھ علاقے ہیں جہاں کے لوگوں کو مانسون کا انتظار ہے۔ آئندہ کچھ دنوں میں وہاں بھی مانسون کی انٹری ہو جائے گی۔ کئی ریاستوں میں زوردار بارش ہو رہی ہے اور سیلاب جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مہاراشٹر اور راجستھان کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی خبریں ہیں۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں بھی خوب بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے سبب کئی مقامات پر درخت گر گئے اور سڑکوں پر پانی بھر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کئی ریاستوں میں آئندہ دو دنوں تک موسلادھار بارش کے آثار ہیں۔ آئی ایم ڈی نے ممبئی، مدھیہ پردیش، دہلی، پنجاب-ہریانہ میں کہیں کہیں میڈیم، تو کہیں زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے مغربی حصوں، جنوب مغربی اتر پردیش کے کچھ حصوں، مشرقی راجستھان، مغربی بنگال کے ہمالیائی علاقے، سکم، آسام، میگھالیہ، کونکن اور گوا، ساحلی کرناٹک اور شمالی کیرالہ کے کچھ حصوں میں ہلکی سے میڈیم بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر زوردار بارش کا الرٹ ہے۔


اتر پردیش کے مشرقی اضلاع میں گزشتہ کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ یہاں آگے بھی میڈیم سے بھاری بارش کا الرٹ دیا گیا ہے۔ موسمیاتی سائنس سنٹر، لکھنؤ نے زوردار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ بندیل کھنڈ کے ساتھ کانپور اور لکھنؤ میں 20 ایم ایم تک بارش کے آثار ہیں۔ مشرقی یوپی میں 50 ایم ایم سے زیادہ برسات ممکن ہے۔ گورکھپور، دیوریا، وارانسی، اعظم گڑھ سمیت ریاست کے مشرقی اضلاع میں بھی زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔