کورونا بحران: کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر بسکٹ کے لیے ہوئی جنگ، دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروں کی حالت ناگفتہ بہ ہو گئی ہے۔ بھوک نے ان مزدوروں کو کتنا پریشان کر رکھا ہے اس کا نظارہ بہار کے کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر دیکھنے کو ملا جہاں لوگ بسکٹ کے لیے لڑتے نظر آئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا بحران میں کئی ریاستوں میں پھنسے مہاجر مزدوروں کے اپنے گھر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے لیے حکومت نے مزدور اسپیشل ٹرین کا انتظام کیا ہے۔ ایسی ہی ایک ٹرین کے مسافروں کے درمیان کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر بسکٹ کے لیے چھینا جھپٹی ہونے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس واقعہ پر ریلوے افسران نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ریلوے کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو بہار کے کٹیہار ریلوے اسٹیشن کا بتایا جا رہا ہے جہاں بدھ کو دہلی سے پورنیہ جا رہی مزدور اسپیشل ایکسپریس ٹرین کٹیہار ریلوے اسٹیشن پر رکی تھی۔ اسی دوران بسکٹ کو لے کر مہاجر مزدوروں کے درمیان چھینا جھپٹی ہونے لگی۔ اس دوران کسی کو سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی خیال نہیں رہا۔ تقریباً ایک منٹ کے اس ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ایک شخص اسٹیشن پر بسکٹ کا جھولا لیے کھڑا ہے۔ اچانک کئی مزدور مسافر اسے چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں۔ اس کے بعد اس کے جھولے میں پڑے بسکٹ کی لوٹ شروع ہو جاتی ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ جو جتنا طاقتور ہے، وہ اتنا چھین رہا ہے۔ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو کر مسافر بسکٹ لوٹنے کی کوشش میں لگے ہیں۔


شمال مشرق فرنٹیر ریلوے کے چیف پبلک رلیشن افسر سبھان چندر نے اس واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ "معاملہ تکلیف دہ ہے۔ بدھ کو نئی دہلی-پورنیہ ٹرین میں مسافروں کے ذریعہ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ کھانا دیے جانے کے باوجود جو بسکٹ لوٹ کی تصویر وائرل ہوئی ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "اس ٹرین میں بھی آئی آر سی ٹی سی کے ذریعہ کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ لیکن پھر بھی جو ویڈیو سامنے آیا ہے وہ تکلیف دہ ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔