اتر پردیش میں وارانسی سمیت 13 سیٹوں پر پولنگ جاری

لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مشرقی اتر پردیش کے 11 اضلاع میں 13 پارلیمانی نشستوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مشرقی اتر پردیش کے 11 اضلاع میں 13 پارلیمانی نشستوں پر پولنگ صبح سات بجے شروع ہو گئی۔

اس مرحلے میں مہاراج گنج، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا، بانسگاؤں ، گھوسی، سلیم پور، بلیا، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور اور رابرٹس گنج میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی قطاریں لگ گئیں۔ پولنگ شام چھ بجے تک ہوگی تاہم مقرر مدت ختم ہونے کے بعد بھی قطار میں لگے ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے حقدار ہوں گے۔


نکسل متاثرہ رابرٹس گنج، ددھی اور چكيا میں ووٹنگ شام چار بجے ختم ہو جائے گی۔ لوک سبھا کی 13 سیٹوں کے ساتھ آج آگرہ (شمالی) اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے بھی پولنگ ہو رہی ہے . انتخابات کے اس مرحلے میں دو کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 797 ووٹرز 167 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سال 2014 میں اس مرحلے میں 54.96 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے امیدوار ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) امیدوار شالکنی یادو سے ہے۔ اس کے علاوہ غازی پور سے منوج سنہا، مرزا پور میں اپنا دل (سونےلال) کی انوپريا پٹیل، چندولی سے ریاستی بی جے پی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے علاوہ گورکھپور سے بھوجپوری فلم اداکار اور بی جے پی امیدوار روی كشن انتخابی میدان میں ہیں۔


گرمی کے پیش نظر پولنگ مراکز پر ٹھنڈا پانی، شیڈ اور وہیل چیئر سمیت دیگر ضروری سہولیات دستیاب کرائی گئی ہے۔ریاستی حکومت نے الیکشن کے اس مرحلہ میں مرکزی فورسز کی 200 کمپنیوں کے علاوہ پی اے سی اور ضلع پولیس کو لگایا ہے جو ووٹنگ مراکز پر نظریں بنائے رکھیں گی۔ گھوسی، غازی پور، بلیا، مرزا پور اور گورکھپور میں تشدد کی تاریخ کے پیش نظر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریاستی الیکشن آفس کے مطابق گھوسی لوک سبھا حلقہ میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد 19 لاکھ 85 ہزار 203 اور سلیم پور میں سب سے کم ووٹر 16 لاکھ 60 ہزار 69 ہے۔ اس کے لیے 13،979 پولنگ مرکز اور 25،874 پولنگ سائٹ بنائے گئے ہے. گھوسی میں 15، گوركھپورمیں 10، مہراج گنج میں 14، غازی پور میں 14، وارانسی میں 26، مرزا پور میں 09، بلیا میں 10، کشی نگر میں 14، دیوریا میں 11، چندولی میں 13، بانسگاؤں ़ (ایس یو) میں چار، رابرٹس گنج (ایس یو) میں 12 اور سلیم پور میں 15 امیدوار ہیں. اس مرحلے میں خواتین امیدواروں کی تعداد 13 ہے بی جے پی 11 جگہوں پر انتخاب لڑ رہی ہے جبکہ بی ایس پی کے پانچ، ایس پی کے آٹھ، سی پی آئی کے چار اور باقی دیگر اور آزاد امیدوار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 May 2019, 10:10 AM