بہار قانون ساز کونسل کی 5 سیٹوں پر ووٹنگ کل، بی جے پی کے نئے ریاستی صدر کے لیے امتحان کی گھڑی

اس انتخاب میں قانون ساز کونسل کے سابق سربراہ اودھیش نارائن، سابق رکن قانون ساز کونسل مہاچندر پرساد سنگھ، سنجیو کمار سنگھ، سنجیو شیام سنگھ، ویریندر نارائن کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بہار قانون ساز کونسل کے گریجویٹ اور ٹیچر انتخابی حلقوں کی پانچ سیٹوں کے لیے جمعہ کو ووٹنگ ہونی ہے۔ اس انتخاب میں مجموعی طور پر 48 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ انتخاب میں براہ راست مقابلہ مہاگٹھ بندھن اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ بی جے پی کے نومنتخب ریاستی صدر سمراٹ چودھری کے لیے یہ انتخاب ایک امتحان کی گھڑی تصور کیا جا رہا ہے۔

ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ ووٹ بیلٹ پیپر کے ذریعہ سے ڈالے جائیں گے۔ متعلقہ انتخابی حلقہ کے سبھی ضلعوں کے بلاک ہیڈکوارٹر میں پولنگ مرکز بنائے گئے ہیں۔ ٹیچر اور گریجویٹ انتخابی حلقوں کے لیے الگ الگ پولنگ مراکز تیار کیے گئے ہیں جہاں ووٹرس اپنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ 5 اپریل کو ان سیٹوں کے لیے ووٹ شماری ہوگی اور ریزلٹ بھی اسی دن جاری کیے جائیں گے۔


گریجویٹ انتخابی حلقہ سے مجموعی طور پر 8 امیدوار، جبکہ گیا ٹیچر انتخابی حلقہ سے مجموعی طور پر 13 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ کوشی ٹیچر انتخابی حلقہ سے مجموعی طور پر 7 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ سارن ٹیچر گریجویٹ انتخابی حلقہ کے لیے مجموعی طور پر 9 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ اس کے علاوہ سارن ٹیچر انتخابی حلقہ کے ضمنی انتخاب کو لے کر مجموعی طور پر 12 امیدوار ایک دوسرے کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔

ٹیچر اور گریجویٹ انتخابی حلقوں کے انتخاب میں براہ راست مقابلہ مہاگٹھ بندھن اور بی جے پی کے درمیان ہے۔ اس انتخاب میں قانون ساز کونسل کے سابق سربراہ اودھیش نارائن سنگھ، سابق رکن قانون ساز کونسل مہاچندر پرساد سنگھ، رکن قانون ساز کونسل سنجیو کمار سنگھ، سنجیو شیام سنگھ، ویریندر نارائن یادو جیسے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔