اتر پردیش: جمہوریت کے عظیم تہوار پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری

اتر پردیش کے سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوتي، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلي شهر اور بھدوہی میں پولنگ کا عمل جاری۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں مشرقی اترپردیش کی 14 سیٹوں پر اتوار کی صبح نو بجے تک 9.28 فیصد لوگوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کر لیا تھا۔

سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوتي، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلي شهر اور بھدوہی میں ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی۔ ابتدائی دور میں بہت سے پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئی۔ گرمی سے بچنے کے لیے لوگوں نے ناشتے سے پہلے ہی جمہوریت کے عظیم تہوار میں شمولیت درج کرائی۔ پولنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اگرچہ مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد بھی قطار میں لگے لوگ ووٹ ڈال سکیں گے۔

شدید گرمی کے پیش نظر ووٹروں کے لئے پینے کا پانی، شیڈ اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ صبح نو بجے تک سلطان پور میں 9.37، پرتاپ گڑھ میں 10.68، پھول پور میں 9.00، الہ آباد میں 8.20، امبیڈکر نگر میں 10.20، شراوتي میں 9.20، ڈومریا گنج میں 7.60، بستی میں 11.40، سنت کبیر نگر میں 8.75، لال گنج میں 10.30، اعظم گڑھ میں 10.10، جونپور میں 9.07، مچھلي شهر میں 7.70 اور بھدوہی میں 8.70 فیصد پولنگ ہو چکی تھی۔ اس دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ جگہوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں دقت آئی جسے فوری طور پر ہی ٹھیک کر لیا گیا۔


الیکشن کمیشن نےپرامن اور منصفانہ پولنگ کرانے کے لیے 29076 پولنگ مراکز پر 1.5 لاکھ سے زائد سکیورٹی اہکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ چھٹے مرحلے میں کل 174 امیدوار میدان میں ہیں۔ اس مرحلے میں کل 2،53،99،955 ووٹروں میں 1،36،96،126 مرد اور 1،17،02،297 خواتین شامل ہیں۔

اس مرحلے میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو (اعظم گڑھ)، مرکزی وزیر مینکا گاندھی (سلطان پور)، ریاستی کابینی وزیر ریتا بہوگنا جوشی (الہ آباد) ، مکٹ بہاری ورما (امبیڈکر نگر)، بی جے پی لیڈر جگدمبیکا پال (ڈومریا گنج)، کانگریس کے رماکانت یادو (بھدوہی) اور سنجے سنگھ (سلطانپور)، کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔


بھوجپوری اداکار دنیش لال یادو عرف نرهوا، اعظم گڑھ سے اکھلیش یادو کے خلاف بی جے پی کے امیدوار ہیں جبکہ کانگریس نے مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے خلاف سلطان پور سے ڈاکٹر سنجے سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اس مرحلے کی اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ کے علاوہ تمام سیٹوں پر بی جے پی کا قبضہ تھا۔

اس مرحلے میں سب سے زیادہ 20 امیدوار جونپور پارلیمانی سیٹ پر انتخابی میدان میں ہیں۔ اس کے بعد سلطان پور، لال گنج، اعظم گڑھ اور مچچھلي شهر میں 15-15، پھول پور اور الہ آباد میں 14-14، بھدوي میں 12، امبیڈکر نگر اور بستی میں 11-11، شراوتي میں دس، پرتاپ گڑھ میں آٹھ اور سنت کبیر نگر اور ڈومریا گنج میں سب سے کم سات سات امیدوار انتخابی میدان میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔