راجستھان کی کرن پور اسمبلی سیٹ پر 5 جنوری کو ووٹنگ

راجستھان کی کرن پور اسمبلی سیٹ کے لیے 5 جنوری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کانگریس امیدوار کی موت کی وجہ سے یہاں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

user

قومی آوازبیورو

جے پور: راجستھان کی کرن پور اسمبلی سیٹ کے لیے 5 جنوری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ کانگریس امیدوار کی موت کی وجہ سے یہاں ووٹنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ نامزدگی کا عمل 12 دسمبر سے شروع ہوگا۔ 19 دسمبر نامزدگی کی آخری تاریخ ہے۔ جانچ پڑتال 20 دسمبر کو ہوگی اور 22 دسمبر تک نام واپس لیے جا سکتے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 10 جنوری کو ہوگی۔


خیال رہے کہ کانگریس امیدوار گرمیت سنگھ کنڑ کی موت کے بعد اس سیٹ پر انتخاب منسوخ کر دیا گیا تھا۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات 25 نومبر کو ہوئے تھے اور بی جے پی نے 115 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ کانگریس نے 69 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔