10 راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے 24 جولائی کو ہوگی ووٹنگ، مرکزی وزیر خارجہ جئے شنکر کی بھی مدت کار ہو رہی ختم

24 جولائی کو سبھی راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے، بعد ازاں اسی دن یعنی 24 جولائی کو ہی شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>راجیہ سبھا کی فائل تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

راجیہ سبھا کی فائل تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال، گجرات اور گوا کی 10 راجیہ سبھا سیٹیں جلد ہی خالی ہونے والی ہیں۔ ان سیٹوں پر انتخاب کرانے سے متعلق شیڈیول ہندوستانی انتخابی کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا جوکہ 24 جولائی تک چلے گا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 6 جولائی سے 13 جولائی تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل انجام پائے گا۔ 14 جولائی کو داخل پرچہ نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے امیدواروں کے پاس 17 جولائی تک اپنا نام واپس لینے کا وقت ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 24 جولائی کو سبھی راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل انجام پائے گا۔ اس کے لیے صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ بعد ازاں اسی دن، یعنی 24 جولائی کو ہی شام 5 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال کی ایک اضافی سیٹ کے لیے بھی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹ راجیہ سبھا رکن جواکم فلیرو کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔


جن راجیہ سبھا اراکین کی مدت کار 18 اگست کو ختم ہو رہی ہے ان میں مغربی بنگال سے ڈولا سین، ڈیریک او برائن، پردیپ بھٹاچاریہ، سشمتا دیو، سکھیندو شیکھر رے اور شانتا چھیتری ہیں۔ گجرات سے مرکزی وزیر داخلہ ایس. جئے شنکر، دنیش جیمل بھائی اناوڈیا اور لوکھنڈوالا جگل سنگھ ماتھر جی کی مدت کار بھی 18 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔ ایک راجیہ سبھا سیٹ گوا کی ہے جہاں راجیہ سبھا رکن ونئے تندولکر کی مدت کار 28 جولائی کو ختم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔