88 سیٹوں پر ووٹنگ شروع، راہل گاندھی، بھوپیش بگھیل، پپو یادو، ہیما مالنی کی قسمت کا فیصلہ

کئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 نشستوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے ۔ شدید گرمی کے پیش نظرچار لوک سبھا حلقوں پر ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 88 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ  شروع ہو گئی ہے۔شدید گرمی کے باوجود لوگ ووٹ دینے آ رہے ہیں۔ اس مرحلے میں اتر پردیش اور مہاراشٹر کی 8-8 اور بہار کی پانچ سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے۔ کیرالہ سے تمام 20، کرناٹک سے 14، راجستھان سے 13، مدھیہ پردیش سے چھ، آسام سے پانچ، مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ سے تین، تین، منی پور، تریپورہ اور جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے سے ایک ایک سیٹ اس مرحلے میں ہیں۔ اس مرحلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے لے کر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تک بہت سے بڑے لوگوں کی قسمت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں جن 88 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہونی ہے، ان میں سے کچھ سیٹیں خاص  ہیں۔ ان میں بیرونی منی پور کی سیٹ ہے۔یہ  تشدد کی وجہ سے خبروں میں رہی اور یہا آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دوسری اہم سیٹ وائناڈ کی ہے جہا سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں ۔ اس سیٹ سے بائیں بازو نے اینی راجہ کو میدان میں اتارا ہے اور بی جے پی نے کے سریندرن کو میدان میں اتارا ہے۔


کوٹا  کا شمار بھی اہم سیٹوں میں ہوتا ہے جہاں سے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اوم برلا کے سامنے کانگریس نے بی جے پی چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والے پرہلاد گنجال کو ٹکٹ دیا ہے۔ ادھر اتر پردیش میں ایک ایسی سیٹ ہے جہاں سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں کیونکہ بی جے پی نے رامائن  میں رام کا کردار ادا کرنے والے ارون گوول کو میدان میں اتارا ہے۔ یہ سیٹ میرٹھ کی ہے۔پپو یادو کی وجہ سے  بہار کی پورنیا سیٹ  بھی موضوع بحث ہے کیونکہ وہ اس سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پپو کانگریس سے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن آر جے ڈی نے اس سیٹ سے اپنا امیدوار کھڑا کیا۔ہیما مالنی متھرا سے انتخابات لڑ رہی ہیں اور فلمی اداکارہ ہونے کی وجہ سے ان کی سیٹ پر بھی خوب بحث ہو رہی ہے۔ دوسری طرف سب کی نگاہیں بھوپیش بگھیل کی سیٹ پر بھی ہیں۔

بہار میں لوک سبھا کی 4 سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ شدید گرمی (ہیٹ ویو) کے پیش نظر کیا ہے۔ بانکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگی اور شام 6 بجے کے بجائے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔ یعنی ووٹ 12 گھنٹے تک ڈالے جا سکتے ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر ووٹنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے۔


لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 19 اپریل کو 102 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہونی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج 4 جون کو ووٹوں کی گنتی کے بعد آئیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔