کرناٹک میں نئی حکومت کے لئے لوگوں نے ووٹ ڈالنا شروع کئے

کرناٹک اسمبلی انتخابات جہاں بی جے پی اور کانگریس کے لئے وقار کی جنگ ہے وہیں جے ڈی ایس   خود کو ’کنگ میکر‘ کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

کرناٹک میں لوگوں نے ووٹ دالنا شرو کر دئے ہیں ۔ کرناٹک میں جہاں مٹ کے لوگ صبح صبح ووٹ  ڈالنے  گئے وہیں کرناٹک کے اداکار بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ووٹ ڈالنے پہنچے۔ لوگوں میں ان اسمبلی انتخابات کو لے کر زبردست جوش نظر آرہا ہے۔  واضح رہے  ووٹنگ کو عمل شام 6 بجے تک چلے گا۔ ریاست میں 5 کروڑ 31 لاکھ 33 ہزار 54 ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس سے مجموعی طور پر 2615 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق پورے کرناٹک میں مجموعی طور پر 58545 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں جہاں 2615 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں کل بند ہو جائے گا۔ ان 2615 امیدواروں میں سے 2430 مرد اور 184 خاتون ہیں، جبکہ ایک امیدوار بائی سیکسوئل ہے۔ جہاں تک ووٹرس کا سوال ہے، اس بار ووٹنگ میں 11 لاکھ 71 ہزار 558 نوجوان ووٹرس شامل ہوں گے، جبکہ 5 لاکھ 71 ہزار 281 ووٹرس معذور اور 12 لاکھ 15 ہزار 920 ووٹرس ضعیف (80 سال سے زیادہ) ہیں۔ ووٹنگ کے دوران 76202 ووٹر ویریفیبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پیٹ) کا استعمال کیا جانا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں برسراقتدار بی جے پی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اقتدار میں واپسی کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ کانگریس کا ہدف بی جے پی سے اقتدار مضبوطی کے ساتھ چھیننا ہے۔ اس کے علاوہ جنتا دل (سیکولر)  کی کوشش ہے کہ اس کے پاس اتنی نشستیں آ جائیں کہ وہ ریاست میں ’کنگ میکر‘ کا کردار نبھا سکے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کرناٹک میں ہونے والا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے لیے وقار کا سوال بن چکا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔