چھتیس گڑھ: نکسلیوں کی دھمکی کے باوجود پہلے مرحلہ میں 70 فیصد سے زائد ووٹنگ

عام اتنخابات سے پہلے ریاستی اسمبلی انتخابات کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھاجا رہا ہے، چھتیس گڑھ جہاں آج ووٹنگ ہو رہی ہے وہاں وزیر اعلی رمن سنگھ کے ساتھ بی جے پی کا مستقبل بھی داؤ پر لگا ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا 
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

12 Nov 2018, 8:10 PM
18 سیٹوں کے لیے پہلے مرحلہ میں 70 فیصد سے زائد ووٹنگ

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے میں 18 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلہ میں نکسل زدہ علاقے کی 10 اسمبلی سیٹوں پر 3 بجے تک ووٹنگ ختم ہو گئی جب کہ دیگر 8 اسمبلی سیٹوں پر 5 بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ انتخابی کمیشن کے افسر امیش سنہا کے مطابق مجموعی طور پر 70 فیصد ووٹنگ ہوئی اور تفصیلی اعداد و شمار بعد میں جاری کیے جائیں گے۔

12 Nov 2018, 6:57 PM

اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی 18 سیٹوں پر ووٹنگ

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی 18 سیٹوں پر ووٹنگ ختم ہو گئی ہے، پہلے مرحلے میں نکسل علاقے کی 10 اسمبلی سیٹوں پر 3 بجے تک پولنگ ختم ہوگئی تھی جبکہ دیگر 8 نششتوں پر 5 بجے ووٹنگ ختم ہوئی، شام ساڑھے 4 بجے تک پہلے مرحلے کے انتخابات میں 56.58فی صد ووٹنگ ہوئی ہے۔

12 Nov 2018, 4:09 PM

چھتیس گڑھ انتخابات: 3 بجے تک 47.18 فیصد ووٹنگ

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے، 3 بجے تک 47.18 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔


12 Nov 2018, 3:09 PM

چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی 18سیٹوں پر اب تک 40فیصد ووٹنگ

رائےپور: چھتیس گڑھ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان پہلے مرحلےکی نکسلی متاثر 18اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ دوپہر ایک بجے تک اوسطاً تقریباً 40 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوچکی ہے۔

ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصول اطلاع کے مطابق بیجاپور میں 25فیصد،نارائن پور میں 26،موہلا مان پور 52 ،کونٹا33دنتے واڑا میں 40،کھیراگڑھ میں 45اور کھجی میں 53فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے۔ نکسلیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کے باوجود کئی علاقوں میں ووٹروں نے ووٹنگ کے تئیں بے حد جوش کا مظاہرہ کیا۔

ریاست کے چیف الیکشن افسر سبرت ساہو نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی 18سیٹوں میں سے 10 بہت زیادہ حساس سیٹوں میں موہلامان پور،انتاگڑھ،بھانوپرتاپ پور،کانکیر ،کیش کال،کونڈا گاؤں،نارائن پور،دنتے واڑا ،بیجاپور اور کونٹا میں سیکورٹی وجوہات سے ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوگئی تھی اور تین بجے ووٹنگ کا عمل ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے کی آٹھ سیٹوں کھیراگڑھ ،ڈوگرگڑھ ،ڈوگرگاؤں ،راج آنند گاؤں ،کھجی،بستر ،جگدل پور اور چترکوٹ میں ووٹنگ صبح آٹھ بجے سے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک چلے گی۔کانکیر میں کل نکسلیوں کے سیکورٹی دستوں کو نشانہ بنانے اور بیجاپور ضلع میں ہوئی مڈبھیڑ اور کچھ علاقوں میں ڈرون کیمروں میں نکسلیوں کی قید ہوئی تصویروں کے پیش نظر جدید ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی اہلکاروں کے دستےچپے چپے پر تعینات کئے گئے ہیں۔

12 Nov 2018, 2:09 PM

18 سیٹوں پر ووٹنگ جاری، دوپہر 1 بجے تک 25.15 فیصد ووٹنگ ہوئی

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 18 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، دوپہر 1 بجے تک ہوئی پولنگ کا فیصد آ گیا ہے، 1 بجے تک 25.15 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔


12 Nov 2018, 12:29 PM

سخت حفاظتی انتظام کے درمیان، 16.24 فیصد ووٹ ڈالے گئے

چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے لئے 18 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے، ساڑھے گیارہ بجے تک 16.24 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے، خاص بات یہ ہے کہ نکسل متاثرہ علاقوں میں نکسلیوں کی طرف سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لینے کی دھمکی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے گھر سے باہر نکل رہے ہیں، جگدل پور کے گيدم میں بھی بڑی تعداد میں ووٹر پولنگ بوتھوں پر لائن لگا کر ووٹ دے رہے ہیں۔

12 Nov 2018, 12:10 PM

دنتے واڑہ کے چنتاگپھا میں پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے پہنچا ایک معذور شخص

نکسل متاثرہ دنتے واڑہ ضلع کے چنتاگپھا پولنگ بوتھ پر ایک معذور شخص ووٹ ڈالنے کے لئے پہنچا، سیکورٹی فورسز نے اس معذور شخص کی مدد کی۔


12 Nov 2018, 11:19 AM

سکما علاقے کے كونٹا پولنگ بوتھ کے پاس سے 3 آئی ای ڈی برآمد

سکما میں ووٹنگ کے درمیان كوٹا میں پولنگ بوتھ کے پاس اب تک تین آئی ای ڈی مل چکے ہیں. دھماکے ہونے سے پہلے سکیورٹی نے آئی ای ڈی کو ڈھونڈ نکالا ہے. یہاں پر پرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے.

12 Nov 2018, 10:23 AM

راج نند گاؤں کے کئی پولنگ بوتھوں پو پولنگ رکی

راج نند گاؤں کے کئی پولنگ بوتھوں سے ای وی ایم خراب ہونے کی شکایت کی وجہ سے ووٹنگ رک گئی ہے۔ ویسے چھتیس گڑھ سے ملنے والی خبروں کے مطابق ابھی تک دس فیصد ووٹنگ ہو چکی ہے۔


12 Nov 2018, 10:08 AM

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے آج صبح ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ آج  پہلے مرحلہ میں  18 سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے، آج جہاں ووٹنگ ہو رہی ہے وہ نکسل متاثر علاقہ ہے اس لئے یہاں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جن علاقوں میں آج انتخابات ہو رہے ہیں ان میں بستر علاقہ کی 12 سیٹیں ہیں جبکہ راج نند گاؤں کی 6 سیٹیں ہیں، ان 18 سیٹوں سے 192 امیدوار میدان میں ہیں اور اس مرحلہ میں کل 31 لاکھ 80 ووٹر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔