ووٹر ادھیکار یاترا: پٹنہ میں آج کئی راستے بند، گاندھی میدان کی چاروں طرف نہیں چلیں گے آٹو اور ای رکشہ

آج پٹنہ کی سڑکوں پر کافی بھیڑ ہونے کا امکان ہے۔ یاترا کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے گاندھی میدان اور ڈاک بنگلہ چوراہا آنے جانے والی گاڑیوں کے لیے راستوں کو بند کرکے کئی روٹ ڈائیورٹ کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

بہار میں عظیم اتحاد کی طرف سے نکالی گئی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کا آج (پیر) پٹنہ میں اختتام ہو رہا ہے۔ اس یاترا میں کانگریس رہنما راہل گاندھی، آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو سمیت انڈیا بلاک کے کئی بڑے رہنما شامل ہونے والے ہیں۔ گاندھی میدان سے شروع ہو کر یہ یاترا بیلی روڈ کے امبیڈکر پارک تک جائے گی۔ اس وجہ سے سڑکوں پر کافی بھیڑ ہونے کا امکان ہے۔ یاترا کے پیش نظر پٹنہ ضلع انتظامیہ نے گاندھی میدان اور ڈاک بنگلہ چوراہا سے آنے جانے والے مسافروں کے لیے کئی راستوں کو بند کرکے کئی روٹ کو ڈائیورٹ کر دیا ہے۔

پٹنہ کے ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق آج صبح سے ہی گاندھی میدان کے آس پاس کسی طرح کے آٹو یا رکشہ کا چلنا پوری طرح سے بند رہے گا۔ پٹنہ جنکشن سے گاندھی میدان کی طرف ٹیمپو اور ای رکشہ کی آمد و رفت صبح سے پورے دن کے لیے بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کرجی کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو ایکتا بھون سے ہی موڑ دیا جائے گا۔ اسے گاندھی میدان نہیں آنے دیا جائے گا۔


بھٹاچاریہ روڈ سے ایگزیبیشن روڈ چوراہا ہوتے ہوئے کوئی بھی گاڑی گاندھی میدان کی طرف نہیں آئے گی۔ ان گاڑیوں کو بھٹاچاریہ موڑ پر ہی روک دیا جائے گا۔ رام غلام چوک سے ہی سبھی طرح کی گاڑیوں کو بھٹا چاریہ روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ رام غلام چوک سے جے پی گولمبر کی طرف اور کوئی پرائیویٹ گاڑی، ٹیمپو، ای رکشہ نہیں آنے دی جائے گی۔

چھجو باغ سے گاندھی میدان کی طرف آنے والی سبھی طرح کی گاڑیوں کا چلنا بند کیا گیا ہے۔ کوئی بھی گاڑی گاندھی میدان نہیں آئے گی بلکہ پولیس لائن کے راستے جن کو جانا ہے وہ اپنی منزل مقصود تک جا سکتے ہیں۔ مچھوا ٹولی کی طرف سے گاندھی میدان آنے والی گاڑیوں کو دِنکر گولمبر کی طرف سے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ یہ گاڑی گاندھی میدان کی طرف نہیں آ سکیں گے۔


ڈاک بنگلہ چوراہا پر ووٹر ادھیکار یاترا کی آمد کے وقت بھٹا چاریہ چوراہا، سوامی نارائن تراہا، مہارانا پرتاپ گولمبر، اسٹیشن گولمبر اور کوتوالی کی طرف آنے والی سبھی طرح کی گاڑیوں کو ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ کسی بھی طرح کی گاڑی کو ڈاک بنگلہ چوراہا آنے کی اجازت آج نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔