وی کے سکسینہ اور انوراگ ٹھاکر نے ’ویدانتا دہلی ہاف میراتھن‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اتوار کی صبح جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے 'ویدانتا دہلی ہاف میراتھن' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

<div class="paragraphs"><p>یو این&nbsp; آئی</p></div>

یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اتوار کی صبح جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے 'ویدانتا دہلی ہاف میراتھن' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

میٹرو اور دیگر ذرائع سے اسٹیڈیم پہنچنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں ہاف میراتھن کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ دیکھا گیا۔ میراتھن میں ہر عمر کے لوگوں کو حصہ لیتے دیکھا گیا ہے۔ آج تین طرح کے میراتھن مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ہاف میراتھن ایمیچور، 10 کلو میٹر روٹ اور ہاف میراتھن ایلیٹ شامل ہیں۔

پہلی ہاف میراتھن ایمیچور صبح تقریباً 5 بجے سے، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے شروع ہو کر، بھیشم پتامہ مارگ، لودھی روڈ، سری اروبندو مارگ، لودھی روڈ، متھرا روڈ، سبرامنیم بھارتی مارگ، ڈاکٹر ذاکر حسین مارگ، سی-ہیکساگون، کرتویہ پتھ، رفیع مارگ، ریل بھون، رفیع مارگ، سنسد مارگ ہوتے ہوئے واپس جواہر لال نہرو اسٹیڈیم پر ختم ہوگی۔

دوسری میراتھن تقریباً صبح پانچ بجے سنسدمارگ پر جیون دیپ بیلڈنگ سے شروع ہوکر جے ایل این اسٹیڈیم کامپلیکس پر اختتام پذیر ہوگی جبکہ تیسری ہاف میراتھن ایلیٹ صبح سات بجے سے جی ایل این اسٹیڈیم کامپلیکس سے شروع ہو کر انڈیا گیٹ کینوپی ، سی ہیکساگن ہوتے ہوئے اسٹیڈیم کے باہر ختم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔