وراٹ کوہلی کی کپتانی کپل دیو کی طرح ہے، اور روہت شرما کی سنیل گواسکر کی طرح: روی شاستری

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے پیر کو اسٹار اسپورٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ ’’جب آپ دونوں کو دیکھیں گے اور ان کی کپتانی کا موازنہ کریں گے تو آپ کو سنی اور کپل یاد آئیں گے۔‘‘

روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
روی شاستری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بنگلورو: ہندوستان کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بتایا ہے کہ وارٹ کوہلی کی کپتانی نے انہیں کپل دیو کے دور کی یاد دلا دی ہے، جب کہ روہت شرما کی کپتانی کا انداز سنیل گواسکر سے بہت ملتا جلتا ہے۔ سابق ہیڈ کوچ نے پیر کو اسٹار اسپورٹس کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ“جب آپ دونوں کو دیکھیں گے اور ان کی کپتانی کا موازنہ کریں گے تو آپ کو سنی اور کپل یاد آئیں گے۔ وراٹ، کپل کی طرح پرسکون، فطری اور بہت ہی پرسکون انداز کے ہیں جب کہ روہت، گواسکر کی طرح کلکولیٹیڈ، انتہائی ہنر مند، بہت پرسکون اور تخلیقی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں روہت کو وائٹ بال کرکٹ میں ہندوستان کے کل وقتی کپتان کے طور پر تبدیل کرنے کے بعد ایک بحث چھڑ گئی ہے، جس میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بھی منقسم ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والے آئی سی سی ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 کے بعد وراٹ کے ٹی۔ 20 کپتانی سے استعفیٰ دینے کے بعد سلیکٹرز نے روہت شرما کی جگہ ٹی۔ 20 اور ون ڈے میں وائٹ بال فارمیٹ کے لیے ایک ہی کپتان رکھنے کے خیال کے ساتھ کپتان مقرر کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔