کیا ہے بہار کی ’بالیکا ودھو ‘کی سچائی؟

کئی دنوں سے ایک تصویر وائرل ہو رہی ہےاور تصویر دیکھ کر لوگوں میں غصہ تھا کہ نابالغ بچی کی شادی کیسےہوئی لیکن تحقیق کے بعد کچھ اور ہی سامنےآیا ۔

تصویر ویڈیو گریب بشکریہ ٹویٹر
تصویر ویڈیو گریب بشکریہ ٹویٹر
user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر ایک تصویر اچانک وائرل ہونی شروع ہوئی ۔ تصویر میں نو شادی شدہ جوڑا نظر آ رہا ہے اور پھر لوگوں نےدلہن کی عمر کو لے کر سوال کھڑےکرنےشروع کر دئے کیونکہ دلہن اس تصویر میں بہت چھوٹی عمر کی دکھ رہی ہے۔لوگ اس تصویر کو دیکھ کر بہار حکومت کو گھیرنے لگے اور لوگ حکومت سےبچی کو انصاف دلانےکی اپیل کرنےلگے۔

اس سارے معاملہ کی سنجیدگی کو دیکھتےہوئےایڈمنسٹریٹو افسر نےمعاملہ کی جانچ کے لئےایک ٹیم تشکیل دے دی لیکن جانچ میں جو بات سامنےآئی وہ حیران کرنےوالی ہے۔ دراصل جومئی ضلع کےاکونی گاؤں کی رہنےوالی جس لڑکی کی تصویر وائرل ہوئی وہ لڑکی دستاویزوں کے حساب ست بالغ ہےاور اس کی عمر 19 سال کی ہے اور گزشتہ 24 اپریل کو اس کی شادی ہوئی اور وہ اپنےشوہر کے ساتھ سسرال میں رہ رہی ہے۔


اس لڑکی کا نام تنو کماری ہے اور اس کی شادی کو لےکر سوشل میڈیا پر جو کچھ چل رہاہے اس کو لے کر اس نے خود بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اپنی عمر اور شادی کےتعلق سے وضاحت کی ہے۔اس نےاپنی عمر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی شادی اس کی اور دونوں خاندانوں کی رضامندی سےہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں ۔ اس تعلق سےاس نےاپنا آ دھار کارڈ بھی دکھایا جس میں اس کی عمر 19 سال ہے۔

گاؤں والوں کے مطابق لڑکی کی ماں گاؤں میں ہی رہتی ہے اور والد دہلی میں کام کرتے ہیں ۔ اس تعلق سے جومئی ضلع کی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کو مطلع کر دیا گیاہے ۔ واضح رہےآدھار کارڈ کو دیکھا جا چکاہے۔یعنی جو خبر وائرل ہو رہی تھی وہ پوری طرح بے بنیاد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔