بہار کے بھاگلپور میں زوردار بم دھماکہ سے ایک گھر تباہ، ایک شخص کی موت، 3 زخمی افراد اسپتال میں داخل

بھاگلپور واقع ببر گنج تھانہ حلقہ میں ہفتہ کے روز بم دھماکہ سے ایک گھر پوری طرح تباہ ہو گیا، اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جب کہ تین زخمی بتائے جا رہے ہیں، پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

بہار کے بھاگلپور ضلع واقع ببر گنج تھانہ حلقہ میں ہفتہ کے روز بم دھماکے سے ایک گھر پوری طرح تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جب کہ تین لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ببر گنج تھانہ حلقہ کے حسین آباد قریشی محلہ میں ایک بم دھماکہ سے عبدالغنی کا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا۔ اس حادثہ میں ایک 17 سالہ نوجوان کی موت ہو گئی اور تین لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں عبدالغنی کی بیوی اور بیٹی شامل ہیں، جبکہ مہلوک کی شناخت عبدالغنی کے بیٹے توصیف عالم کی شکل میں کی گئی ہے۔


حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد فوراً ببر گنج تھانہ کی پولیس سمیت دیگر تھانوں کی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ عبدالغنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے گھر میں نہیں، گھر کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے گھر میں بم نہیں تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ آواز دور تک سنائی دی۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مدھوسودن پور کے شہزاد پور گاؤں میں بھی ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو بچے بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔