منی پور میں تشدد کا سلسلہ بدستور جاری، کوکی طبقہ کے 3 قبائلیوں کا گولی مار کر قتل

منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو یہاں کانگ پوپکی ضلع میں ملی ٹینٹوں نے تین قبائلی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

امپھال: منی پور میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو یہاں کانگ پوپکی ضلع میں ملی ٹینٹوں نے تین قبائلی افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

منی پور کی راجدھانی امپھال میں حکام نے بتایا کہ مسلح عسکریت پسندوں نے امپھال ویسٹ اور کانگ پوپکی اضلاع کے سرحدی علاقوں میں ایرینگ اور کرم کے درمیان گاؤں پر حملہ کیا اور تین دیہاتیوں کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ شدت پسند صبح سویرے ایک گاڑی میں قبائلی اکثریتی دیہات میں آ دھمکے اور سیکورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے ہی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل 8 اور 9 ستمبر کو بھی ٹینگنوپال ضلع کے پالیل میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ اور تصادم میں تین افراد مارے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور ایک گاڑی میں آئے اور امپھال ویسٹ اور کانگ پوکپی اضلاع کے سرحدی علاقوں میں واقع ایرینگ اور کرم علاقوں کے درمیان گاؤں والوں پر حملہ کیا۔ یہ گاؤں پہاڑوں میں واقع ہے اور قبائلیوں کی اکثریت ہے۔


خیال رہے کہ منی پور میں اس سال 3 مئی سے اکثریتی میتئی اور قبائلی کوکی برادریوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپوزیشن اس معاملے پر مودی حکومت پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔ پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے پر کافی ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن کی طرف سے اس معاملے پر مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور بالآخر وزیر اعظم مودی کو اس پر جواب دینا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔