منی پور میں پھر تشدد، امپھال میں آئی ای ڈی دھماکہ کی زد میں آنے سے ایک شخص ہلاک، دو مقامات پر آگ زنی

امپھال مغربی ضلع کے لمفیل پاٹ میں کچھ نامعلوم افراد نے سماجی تنظیم یونائٹیڈ کمیٹی منی پور (یو سی ایم) کے دفتر میں آگ لگا دی، امپھال مشرقی ضلع واقع ایک اسکول کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں بھی آگ زنی ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

منی پور تشدد / فائل تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

منی پور میں رہ رہ کر تشدد کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ جمعہ کی دیر شب بھی تشدد کے کچھ واقعات سامنے آئے جن میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور ایک دیگر شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال میں جمعہ کی دیر شب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ اس دھماکہ میں ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

آئی ای ڈی دھماکہ ڈی ایم کالج کمپلیکس میں ہوا۔ پولیس نے اس تعلق سے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا اور اس کی زد میں آنے سے 24 سالہ ایک شخص کی موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت اوئنم کینیگی کی شکل میں ہوئی ہے۔ اس کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ایک دیگر زخمی شخص کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے، حالانکہ اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس آئی ای ڈی دھماکہ کے تلعق سے فی الحال کسی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے۔


اس درمیان آگ زنی کے کچھ واقعات میں بھی منی پور میں سامنے آئے ہیں۔ امپھال مغربی ضلع کے لمفیل پاٹ میں کچھ نامعلوم افراد نے ایک سماجی تنظیم یونائٹیڈ کمیٹی منی پور (یو سی ایم) کے دفتر کو نذرِ آتش کر دیا۔ جمعہ کی ہی دیر شب امپھال مشرقی ضلع میں کچھ نامعلوم لوگوں نے ایک اسکول کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں توڑ پھوڑ کی اور اس کے بعد اسے آگ کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی کو بھی آگ کے حوالے کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔