منی پور میں پھر تشدد، آسام رائفلز پر حملہ، آئی ای ڈی دھماکہ کے بعد فائرنگ

صبح تقریباً 8.30 بجے ہندوستان-میانمار سرحد کے پاس ٹینگنوپال پولیس اسٹیشن کے تحت ناروم شیبول (مارنگ ناگا گاؤں) میں تعینات ایف/20 آسام رائفلز کی ایک ٹکڑی پر نامعلوم مسلح بدمعاشوں نے حملہ کر دیا۔

<div class="paragraphs"><p>منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منی پور تشدد / تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

منی پور میں تشدد کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ کبھی کوکی اور میتئی طبقہ کے درمیان تصادم کی خبریں سامنے آتی ہیں، تو کبھی سیکورٹی اہلکار پر شورش پسندوں کے حملے کی رپورٹس ملتی ہیں۔ آج صبح ایک بار پھر تشدد کا واقعہ تب سامنے آیا جب آسام رائفلز کے جوانوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے آئی ای ڈی دھماکہ ہوا اور پھر آسام رائفلز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی۔ فی الحال سبھی جوان محفوظ بتائے جا رہے ہیں، لیکن ٹینگنوپال علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے بعد تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔


ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ صبح تقریباً 8.30 بجے ہندوستان-میانمار سرحد کے پاس ٹینگوپال پولیس اسٹیشن کے تحت ناروم شیبول (مارنگ ناگا گاؤں) میں تعینات ایف/20 آسام رائفلز کی ایک ٹکڑی پر نامعلوم مسلح بدمعاشوں نے حملہ کیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وی بی آئی جی شورش پسند تنظیم نے یہ کارنامہ انجام دیا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔